رئیل می realmeجی ٹی ماسٹر ایڈیشن میں 120 ہرٹز کا انتہائی رواں ایمولیڈ ڈسپلے، جی ٹی موڈ کی سہولت موجود
کراچی: آج کل ہم اپنا اسمارٹ فون فون دیگر انسانوں سے ملنے جلنے کے مقابلے میں بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ہم اپنے پسندیدہ شوز، سوشل میڈیا کی نیوز فیڈز یا تیزرفتار گیمنگ کے لئے اسکرین پر نظریں مسلسل جمائے رکھتے ہیں۔
اسمارٹ فونز پر ہمارا جتنا زیادہ وقت گزرتا ہے اس کا ڈسپلے بھی غیرمعمولی ہونا چاہیئے۔ رئیل می کا جی ٹی ماسٹر ایڈیشن بھی ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جو آپ کے نکتہ نظر کے اعتبار سے بہترین خوبیوں سے مزین ہے اور غیرمعمولی ڈسپلے اور جی ٹی موڈ سے آراستہ ہے۔
رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن میں 120 ہرٹز کا رواں سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔ اسکا 6.43 انچ کا بڑا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ میں معاون ہے، یہ انتہائی رواں گیمنگ اور میڈیا ملاحظہ کرنے کی سہولت پیش کرتا ہے۔ اتنے زیادہ ریفریش ریٹ کے ساتھ گیمنگ اور میڈیا گرافکس کسی بھی طرح اٹکے بغیر ڈسپلے روانی سے چلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانڈا مارٹ کی حیران کن ترقی، ایک سال میں 50 اسٹورز قائم کئے
اس میں روشن اور واضح ایمولیڈ ڈسپلے کے ساتھ 1080 بائی 2400 پکسلز ریزولوشنز ہیں جو بہترین انداز سے حقیقی دنیا جیسے رنگوں کا اخراج کرتے ہیں اور ہر فریم میں انتہائی روانی سے اسکرالنگ فراہم کرتے ہیں۔ اسکی برائٹ نس 1000 نٹس ہیں جس کی بدولت لوگوں کو دن میں بھی ہر منظر روشن اور نمایاں نظر آتا ہے۔ اس میں ڈی سی ڈیمنگ فیچر کے ساتھ ساتھ قدرتی روشنی کے ساتھ ساتھ آرام دہ انداز سے منظر کشی کی بھی سہولت میسر ہے۔
فون کا اسکرین ٹو باڈی ریشو بھی تقریبا 92 فیصد ہے جو نہایت متاثرکن ہے اور اس کا ان ڈسپلے فنگر پرنٹ محفوظ ہے اور باسہولت استعمال میں بھی تیزرفتار ہے۔ اسکی زیادہ بڑی اسکرین سائز، نمایاں ریزولوشن اور روشن رنگوں کی قبولیت کے ساتھ رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن کے ماسٹر ڈسپلے پر زیادہ وقت گزارنے سے بھی آنکھوں پر دباؤ محسوس نہیں ہوتا۔
اسکے ڈسپلے میں 360 ہرٹز کا ٹچ سیمپلنگ ریٹ ہے جو اپنے استعمال کنندہ کو غیرمعمولی کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ یہ پہلے سے بہتر ٹچ کنٹرول اور ہاتھ میں باآسانی سنبھالنے کی خصوصی صلاحیت کا حامل ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھرپور گیمنگ کے دوران اگرچہ کسی ایک غلط ٹچ سے گیم ختم ہوسکتا ہے لیکن فون کو ہاتھ میں باآسانی سنبھالنے کی بدولت گیم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے
آپ کے خیال میں دنیا میں سب سے تیزرفتار کیا ہے؟ یوسین بولٹ؟ چیتا، سپر ماریو یا جنگی جہاز؟ جی نہیں۔ رئیل می جی ٹی ماسٹر ایڈیشن اپنے جی ٹی موڈ کے ساتھ بہترین سی پی یو کارکردگی اور انتہائی تیزرفتاری سے کام کرتا ہے جب اسے فعال کیا جائے۔ اس میں جی ٹی موڈ ایک غیرمعمولی آپشن ہے جس کی بدولت گیمنگ میں سخت مرحلہ ہو یا بوقت ضرورت اسکے شاندار موڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے اے اے اے جاب میراتھن 2022 کا انعقاد
آپ بھی رئیل می کا جی ٹی ماسٹر ایڈیشن 66 ہزار 999 روپے میں حیران کن فیچرز کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسی قیمت میں اتنے فیچرز کے ساتھ یہ اسمارٹ فون ہاتھوں ہاتھ لئے جانے کے لائق ہے۔ یہ دنیا میں نہ صرف سب سے تیزرفتار میں آگے ہے بلکہ اپنے حریفوں میں بھی آگے بڑھ رہا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں