ایمریٹس کی اشتہاری مہم نے دنیا میں ہلچل مچادی ، ایئرہوسٹس برج خلیفہ کی چوٹی پر پہنچ گئی

 برج خلیفہ کی چوٹی پر خاتون کے پہنچنے سے متعلق ایمریٹس کی اشتہاری مہم نے دنیا میں ہلچل مچادی 

ایمریٹس کی اشتہاری مہم نے دنیا میں ہلچل مچادی ،  ایئرہوسٹس برج خلیفہ کی چوٹی پر پہنچ گئی


کراچی:۔ دبئی میں کوئی کام بھی ناممکن نظر نہیں آتا ہے۔ اس ضمن میں ایمریٹس ایئرلائن نے اپنی اشتہاری مہم کے ایک اور ایڈیشن کے لئے برج خلیفہ کا انتخاب کرکے تہلکہ مچا دیا جہاں اس بار اس نے ایکسپو2020 دبئی کی تھیم سے مزین اے 380 جہاز کا غیرمعمولی اضافہ کیا ہے۔ ایمریٹس نے اگست 2021 کے دوران عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا میں ہلچل مچائی جب اس نے اپنا برانڈ میسج برج خلیفہ کی چھت پر لے جاکر نئی بلندیاں عبور کیں۔

لیکن، اس بار پھر ایک بہادر اسٹنٹ ویمن برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑی ہیں اور ہاتھوں میں دنیا کی بہترین نمائش ایکسپو 2020دبئی میں شرکت کیلئے دعوت نامے کے بورڈز تھامی ہوئی ہیں جبکہ خاتون کے پس منظر میں ایمریٹس کا اے 380 جہاز محو پرواز ہے۔ اشتہار میں برج خلیفہ کی چوٹی پر موجود خاتون فضا میں ایمریٹس کے محو پرواز اے 380 جہاز کے پائلٹ کو ہاتھ سے خیرسگالی کا پیغام بھی دیتی ہیں اور پس منظر میں نظر آتا ہے کہ دنیا کی سب سے طویل ترین عمارت پر باوقار انداز سے کھڑی خاتون جہاز میں موجود افراد سے خیرسگالی کا جوابی پیغام وصول کرتی ہیں۔ اس حیران کن اشتہار میں ایمریٹس کا ایکسپو 2020 دبئی کی تھیم سے مزین اے 380 طیارہ ایکسپو 2020 دبئی کے مقام الوصل گنبد کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے دبئی کا طائرانہ اور بے مثال اسکائی لائن کا منظر پیش کرتا ہے۔ 

ایمریٹس ایئرلائن کے صدر، سر ٹم کلارک نے کہا، "اپنی ششماہی مہم کے نصف پر پہنچنے کے باوجود ایکسپو 2020 دبئی سے متعلق بدستور پرجوش ہیں۔ ہماری حالیہ مہم کافی جاندار ہے جس میں ایکسپو کی شرکت کا پیغام ہے اور لوگوں کو آنے اور دنیا کی بہترین نمائش میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ ابھی ایسا کوئی مقام نہیں ہے جہاں اتنے زیادہ پرکشش مقامات ہوں، جن میں اعلیٰ معیار کی انٹرٹینمنٹ اور میوزک، اسپورٹس سمیت دلچسپ اور خوبصورت تھیمز سے مزین پویلینز ہیں، مزیدار کھانے ہیں اور یہ تمام چیزیں ایک ہی مقام پر ہیں۔ دبئی اور ایکسپو نمائش پہلے سے ہی دلچسپ مقامات میں شامل ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ موسم سرما اور بہار کی تعطیلات منانے کے لئے عالمی سطح پر سفر کرنے والے افراد ایمریٹس کا انتخاب کرکے دبئی کے سفر کی مزید وجوہات جانیں۔" 

یہ اشتہار دیکھنے ایسا لگتا ہے کہ اسے نہایت آسانی سے شاٹ کیا گیا لیکن اس پورے پروجیکٹ کے لئے گہری اور تفصیلی منصوبہ بندی اور بہترین انداز سے عمل درآمد کیا گیا اور اس عمل کے دوران دبئی کی ایوی ایشن ایکو سسٹم سمیت متعدد اسٹیک ہولڈرز شامل رہے۔ شوٹ کے دوران جہاز کی نچلی اور ہلکی پرواز سمیت ہر مرحلے کے دوران سیفٹی پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی گئی۔ 

اس اشتہار میں اے 380 جہاز کو 2700 فٹ کی نچلی پرواز کرتے ہوئے دکھایا گیا اور بالکل یہی بلندی برج خلیفہ کی بھی ہے۔ جہاز نے 145 ناٹس کی انتہائی ہلکی رفتار پر پرواز کی، حالانکہ اس جہاز کی اوسط رفتار 480 ناٹس ہے۔ پرواز کی ہلکی رفتار میں یہ یقینی بنایا گیا کہ جہاز موثر انداز سے برج خلیفہ کے گرد مسلسل گھوم سکے اور اپنے رستے سے ہٹے بغیر نصف قطر کا فاصلہ برقرار رکھے۔ مجموعی طور پر ایمریٹس کے اے 380 جہاز نے اشتہار کے بہترین شاٹس لینے کے لئے برج خلیفہ کے گرد 11 چکر لگائے۔  

اشتہار میں ایسا نظر آیا جیسے محو پرواز جہاز فضا میں اسٹنٹ ویمن کے انتہائی نزدیک ہے جو برج خلیفہ پر کھڑی تھیں لیکن جہاز اصل میں نصف میل کے فاصلے پر محو پرواز تھا۔ اس اشتہار کی تیاری کے دوران ایمریٹس کے پائلٹس، فلائٹ آپریشن کی ٹیموں، ایئر ٹریفک کنٹرولرز، ہیلی کاپٹر پائلٹس، ڈرون آپریٹرز اور فلمنگ کرنے والی ٹیموں، ایمریٹس مارکیٹنگ ٹیم، ریگولیٹری ٹیموں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں کے حکام سے ہر پہلو پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

0/کمنٹس: