ایف بی آر نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اےکے بینکس اکاونٹ منجمد کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی ، قومی ایئرلائن نے دو سال سے فیڈرل ایکسائز کے 4.50 ارب روپے ادا کرنے تھے ۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں جن سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے اب تک ریکوری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ایجوکیشن چمپئنز نیٹ ورک کا تعلیم کے عالمی دن پر تعلیم میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے ۔

پی آئی اے   کےترجمان  نے ایف بی آر کے فیصلے کو پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ مطلوب ٹیکس کی رقم 2016 سے2020 تک کی ہے، وفاقی کابینہ کا پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کے مکمل ہونے تک 2016 سے لے کر 2020 تک کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے



0/کمنٹس: