اتصالات نے برانڈ ویلیویشن ادارہ برانڈ فنانس سے دنیا میں مستحکم ترین ٹیلی کام برانڈ کا اعزاز حاصل کرلیا

 ٹیلی کام گروپ مشرق وسطیٰ  اور افریقہ ریجن میں یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ادارہ ہے۔ 

اسلام آباد :  اتصالات نے دنیا کے صف اول کے برانڈ ویلیویشن ادارہ برانڈ فنانس (Brand Finance) سے دنیا میں مستحکم ترین ٹیلی کام برانڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ ٹیلی کام گروپ مشرق وسطیٰ  اور افریقہ ریجن میں یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ادارہ ہے۔ 

Etisalat crowned as the strongest telecom brand in the world


ساڑھے بارہ ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ٹیلی کام پورٹ فولیو کے ساتھ اتصالات نے نہ صرف اپنی ٹرپل اے اے اے برانڈ ریٹنگ برقرار رکھی بلکہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ ریجن میں بھی اپنے تمام شعبوں میں سب سے مستحکم برانڈ اور سب سے قابل ذکر برانڈ پورٹ فولیو کے طور پر اپنی حیثیت مزید مستحکم کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پانڈا مارٹ کی حیران کن ترقی، ایک سال میں 50 اسٹورز قائم کئے

اس اہم کامیابی پر اتصالات گروپ کے سی ای او، انجینئر حاتم دویدار نے کہا، " اتصالات دنیا کے سب سے مستحکم ترین ٹیلی کام برانڈ اور مشرق وسطیٰ و افریقہ میں سب سے قابل ذکر ٹیلی کام برانڈ پورٹ فولیو کا اعزاز رکھتا ہے اور اس کامیابی سے تیزرفتار ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق ہمارے اہم اقدامات کی کامیابی اجاگر ہوتی ہے اور جہاں ہم کاروباری طور پر فعال ہیں وہاں ان اقدامات کی بدولت ہمارے صارفین کے لئے اضافی سہولیات پیدا ہوتی ہے۔ صارف کو مرکزی اہمیت دینے پر مسلسل توجہ کے ساتھ ہم اگلی جنریشن کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری جاری رکھ کر اپنا دائرہ کار وسیع کریں گے جس میں ہماری خدمات میں اضافہ ہوگا جبکہ ایک ڈیجیٹل مستقبل کی نشو ونما کرنے میں بھی مدد ملے گی۔"  

انہوں نے مزید کہا، "موجودہ ڈیجیٹل فرسٹ دور میں ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کے لئے مستعد رہیں اور انہیں متعلقہ و باسہولت خدمات پیش کریں۔ سال 1976 میں اپنے قیام کے ساتھ ہی ہم نے عالمی معیار کا ٹیلی کام انفراسٹرکچر تخلیق کرکے اس ویژن کو آگے بڑھایا جس میں معاشی ترقی کو مرکزی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔"  

برانڈ فنانس کی جانب سے انجینئر حاتم بویدار کو عالمی سطح پر ایلیٹ لسٹ آف برانڈ گارڈینزکے لئے بھی منتخب کیا گیا ہے اور گزشتہ سال کی درجہ بندی کے مقابلے میں انکی پوزیشن چار درجے بہتر ہوئی ہے۔ اس سے انکے ان اقدامات کا اعتراف ہوتا ہے جن کا آغاز سال 2015 ستمبر میں انکی شمولیت کے بعد ہوا جب انہوں نے اتصالات کی کاروباری ترقی کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سال 2020 میں گروپ سی ای او کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد انہوں نے تیزی سے بدلتی ٹیلی کام انڈسٹری اور ٹیکنالوجی منظرنامہ کے پیش نظر کمپنی کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کیا اور یہ عمل تسلسل سے کرونا کے دور میں بھی جاری رہا۔ انکی کاروباری قیادت میں ملازمین کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اتصالات کی برانڈ ساکھ بھی مستحکم ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  یونی لیور 100 سے زیادہ ممالک میں ہزاروں ملازمین کو برطرف کرے گا، جی ایس کے بولی میں ناکامی کے بعد فیصلہ سامنے آیا

برانڈ فنانس کے چیئرمین اور سی ای او، ڈیوڈ ہائیگ نے کہا، "ڈیجیٹل مستقبل کو آگے بڑھا کر معاشروں کو بااختیار بنانے کے ویژن میں قائدانہ کردار کے ساتھ اتصالات سال 2022 کا دنیا کا سب سے مستحکم ترین ٹیلی کام برانڈ بن گیا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ مسلسل دوسرے سال مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں مستحکم ترین برانڈ کے طور پر بھی اپنی حیثیت برقرار رکھی ہے۔ اتصالات کی کاروباری پہچان میں اجتماعیت پر توجہ دی جاتی ہے اور یہ اپنے پورے نیٹ ورک میں اعلیٰ معیار کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی فراہمی سے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ 5Gٹیکنالوجی کو غیرمعمولی انداز سے متعارف کرانے کا مطلب یہ ہے کہ اتصالات گروپ کے پورٹ فولیو کے برانڈز  مشرق وسطیٰ میں سب سے قابل ذکر ٹیلی کام اداروں میں شامل ہے۔" 

اتصالات کا تیز رفتار فائبر آپٹک انفراسٹرکچر اپنے پورے کاروباری آپریشنز میں صارفین کا بہتر انداز سے استعمال بڑھاتا ہے۔ گروپ کو ٹیلی کام انڈسٹری میں 46 سالہ تجربے کی برتری حاصل ہے جس کی بدولت ٹیلی کام انفراسٹراکچر میں اسکی سرمایہ کاری سے لوگ اور کاروباری ترقی ممکن ہوسکے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہ صحت عامہ اور تعلیم کے بنیادی شعبوں بالخصوص عالمی وبا کے تناظر میں بھی تعاون فراہم کرتا ہے۔ 

برانڈ فنانس دنیا کا صف اول کی برانڈڈ ویلیویشن و اسٹریٹجی کا ادارہ ہے۔ یہ سال 1996 میں قائم ہوا اور لندن شہر میں اس کا ہیڈکوارٹر ہے اور اس کا مقصد  مارکیٹنگ اور فنانس کے درمیان موجود خلا کو پُر کرنا ہے۔ برانڈ فنانس تمام شعبوں اور خطوں میں فعال 5000 سے زائد برانڈ کا سالانہ جائزہ لیتا ہے۔ اسکی برانڈ فنانس گلوبل 500 رپورٹ میں 500 نہایت قابل ذکر برانڈز شامل ہیں۔ 

قبل ازیں، برانڈ فنانس نے موبائل ورلڈ کانگریس 2018 کے دوران بارسلونا میں خصوصی تقریب میں تصالات کے ذیلی ادارے اور پاکستان کے صف اول کے ٹیلی کام آپریٹر کے طور پر پی ٹی سی ایل کو ملک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا برانڈ بھی قرار دیا ہے۔

0/کمنٹس: