پاکستان ایجوکیشن چمپئنز نیٹ ورک کا تعلیم کے عالمی دن پر تعلیم میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ

 پاکستان ایجوکیشن چمپئنز نیٹ ورک کا تعلیم کے عالمی دن پر تعلیم میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ 

پاکستان ایجوکیشن چمپئنز نیٹ ورک کا تعلیم کے عالمی دن پر تعلیم میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ


تعلیم کے عالمی دن 2022 کے موقع پر، ایجوکیشن چیمپیئن نیٹ ورک کی رکن تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں تعلیم میں عوامی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ایجوکیشن چیمپیئن نیٹ ورک پاکستان میں قائم غیر سرکاری تنظیموں کا ایک اتحاد ہے جو ملک بھر میں لڑکیوں کے لیے کم از کم 12 سال مفت، معیاری اور مساوی تعلیم کے حق کی وکالت کرتا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ "حکومت پاکستان کو ایک بہتر اور زیادہ مساوی مستقبل کی تعمیر، سماجی، اقتصادی اور صنفی عدم مساوات کو کم کرنے، اور امن کو فروغ دینے کے لیے، پورے پاکستان میں بچوں اور نوجوانوں کی ذاتی، سماجی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے معیاری تعلیم کی بنیادی اہمیت کا اعادہ کرنا چاہیے۔"

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 2021 میں ریکارڈ 24.66 ملین تک موبائل فونز تیار کئے

پاکستان میں تعلیم کی صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے، قمر نسیم، نیشنل کوآرڈینیٹر، بلیو وینز نے کہا، "5 ۔ 16 سال کی عمر کے تقریباً 23 ملین پاکستانی بچے اسکول سے باہر ہیں - ملک میں پرائمری سطح پر اسکول نہ جانے والے بچوں کی دنیا میں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔"

زہرہ ارشد نیشنل کوآرڈینیٹر، پاکستان کولیٹیٹن فار ایجوکیشن (پی۔سی۔ای) نے کہا، "ملک بھر کے تمام بچوں کے لیے جامع اور مساوی معیاری تعلیم تک رسائی کے بغیر، ہم صنفی مساوات کے حصول اور غربت کے خاتمے میں کامیاب نہیں ہوں پائیں گے۔""

تعلیم ہر پاکستانی بچی اور بچے کا آئینی حق ہے۔ اس کے باوجود بہت سے عوامل - بشمول غربت، غیر معیاری تعلیم، جنس، اورمعذوری - لاکھوں پاکستانی بچوں کو سیکھنے کے عمل سے روکے ہوئے ہیں،" اریبہ شاہد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان یوتھ چینج ایڈوکیٹس (پی۔وائی۔سی۔اے) نے کہا۔


یہ خبر انگریزی میں پڑھیں


0/کمنٹس: