کرکٹر محمد رضوان ابواب پلیٹ فارم پر ماسٹر کلاس کورس کی تدریس کریں گے

 کرکٹر محمد رضوان ابواب پلیٹ فارم پر ماسٹر کلاس کورس کی تدریس کریں گے

Pakistan cricket team’s talismanic wicketkeeper batsman and one of the nation’s most loved cricketers, Muhammad Rizwan has just begun one of the most meaningful partnerships of his career in the field of education.


لاہور:-  پاکستان کے طلسماتی وکٹ کیپر بلے باز اور قوم کے پسندیدہ کرکٹر محمد رضوان نے تعلیم کے شعبے میں اپنے کیرئیر کی انتہائی اہم شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔ 

سال 2021 میں ریکارڈ ساز کارکردگی کے ساتھ محمد رضوان نے آئی سی سی کی جانب سے مردوں میں ٹی ٹوئنٹی 2021 کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ اور پی سی بی کی جانب سے سب سے اہم کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا ہے اور اب وہ نوجوان پاکستانی طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی پرعزم ہیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ اپنی صلاحیتیں کے استعمال کے لئے مدد فراہم کریں گے۔ ابواب کا برانڈ ایمبیسڈر بننا پاکستان کے مستحکم مستقبل کی تعمیر کی جانب پہلا قدم ہے۔ مزید برآں، رضوان اب صرف ابواب کے طالب علموں کو ماسٹر کلاس کورس کی تدریس فراہم کریں گے جو ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پچاس میگا پکزل آٹو فوکس پورٹریٹ سیلفی سے آراستہ ویوو V23e اب 128GB ورژن میں فروخت کے لیے دستیاب

اس اشتراک کے بارے میں اپنے خیالات اور توانا عزم کا اظہار کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا، "ابواب کے ساتھ اشتراک کیلئے میں پرعزم ہوں کیونکہ اس کا مواد معیاری اور استعمال سہل ہے۔ یہ پلیٹ فارم پاکستان کے تعلیمی منظرنامے کو مثبت انداز سے ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ معیاری تعلیم اور سب کے لئے باسہولت انداز سے رسائی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان کے ہر کونے سے بچے بالخصوص لڑکیاں بہترین تعلیم سے روشناس ہوسکیں گی اور اپنے وطن کی خوشحالی اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں گی۔ ابواب موجودہ صورتحال کو یکسر تبدیل کرنے والا اقدام ہے اور مجھے اسکے شاندار سفر کا حصہ بننے پر فخر ہے۔" 

اس تاریخ ساز موقع پر ابواب پاکستان کے کنٹری ہیڈ، راجہ احمد شجاع نے کہا، "محمد رضوان کی ابواب کے ساتھ شراکت داری بھرپور انداز سے آگے بڑھے گی جس کی بدولت تعلیم کے ذریعے پاکستانیوں کے لئے مواقع سامنے لائے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ کے نمائندہ کے طور پر محمد رضوان ہمارے پیغام کو پھیلانے میں ہماری معاونت کریں گے اور اسے ملک بھر میں پھیلائیں گے۔ "

سایہ کارپوریشن گلوبل اسپورٹس گروپ کے سی ای او اور بانی، طلحہ رحمانی نے کہا،

 "ابواب کے ساتھ اپنے اشتراک پر میں نہایت خوش ہوں کیونکہ یہ پاکستان کی مستقبل کی نسلوں کے لئے مستحکم بنیاد کی تعمیر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ انتہائی اہم اور نتیجہ خیز شراکت داری ہے جس کے تحت بذریعہ تعلیم نوجوانوں کے لئے سرمایہ کاری سایہ کارپوریشن کے ویژن سے بہترین طریقے سے ہم آہنگ ہے۔اس کے علاوہ، اس اشتراک میں ثقافتی تبادلے اور اشتراک کے ذریعے باہمی سمجھ بوجھ کے خلا کو بھرنے کے مواقع بھی ہیں۔" 

ابواب پاکستان کی پہلی اور واحد لرننگ ایپ ہے جس میں انسٹنٹ لائیو ٹیوٹرنگ کی سہولت میسر ہے جس میں آن ڈیمانڈ ویڈیو اسباق، میٹرک اور انٹر کے طالب علموں کے لئے پریکٹس ایکسرسائز سمیت بہت ساری چیزیں شامل ہیں۔ یہ سب کچھ تعلیمی سال 2021-2022 کے تعلیمی سال کے دوران بلامعاوضہ پیش کیا جارہا ہے۔ 

عالمی سطح پر صف اول کی اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی،سایہ کارپوریشن پاکستان، برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں دفاتر رکھتی ہے۔ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، سن دیب لامیچھاچنی اور رسی ویندر دوسین سمیت دیگر سپراسٹارز اسکی نمائندگی کرتے ہیں۔ 

Pakistan cricket team’s talismanic wicketkeeper batsman and one of the nation’s most loved cricketers, Muhammad Rizwan has just begun one of the most meaningful partnerships of his career in the field of education.


یہ خبر انگریزی میں پڑھیں


0/کمنٹس: