نجی ٹی وی چینل جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں اینکر پرسن و تجزیہ کار جاوید چودھری نے کہا کہ عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری میں کوئی فرق نہیں، تینوں میں جو زیادہ بہتر ڈیل دے گا وہ کامیاب ہو جائے گا، نوازشریف کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے رابطے ہیں، ایک سویلین شخصیت اِدھر اور اُدھر جا رہی ہے.
جاوید چودھری نے دعویٰ کیا کہ یہ رابطے صرف نواز شریف تک محدود ہیں شہباز شریف کو بھی اس بارے میں علم نہیں، ن لیگ کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ میں حقیقت نظر نہیں آتی، نواز شریف کو ووٹ کو عزت دینا تھی تو پاکستان میں ووٹرز کے ساتھ رہنا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ آج بھی اسٹیبلشمنٹ کی مہربانی سے قائم ہے، اسٹیبلشمنٹ آج کہہ دے تو آدھے پارٹی اور باقی سیاست چھوڑ دیں گے۔ پچھلے دو مہینوں سے سیاست کے میدان میں افواہیں اڑ رہی ہیں، حکومت کو لانے کی ایک قیمت تھی جو بہت سے لوگوں اور اداروں نے ادا کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں