مقبول آڈیو اسٹریمنگ سبسکرپشن سروس سپاٹیفائی اور کوک اسٹوڈیو پاکستان کے درمیان اشتراک : اشتراک کے تحت اسپاٹیفائی اب رواں سال کوک اسٹوڈیو پاکستان کا باضابطہ میوزک اسٹریمنگ پارٹنر ہے۔
کراچی: دنیا کی سب سے مقبول آڈیو اسٹریمنگ سبسکرپشن سروس ، اسپاٹیفائی نے سال 2022 میں بے چینی سے منتظر میوزک شو اور قوم کی آواز کوک اسٹوڈیو پاکستان کے ساتھ الحاق کرکے باضابطہ کوک اسٹوڈیو: پاکستان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کارفور نے 1 ارب کی سرمایہ کاری سے گوجرنوالہ میں 10 ویں اسٹور کا افتتاح کیا ، مجموعی سرمایہ کاری 10.5 ارب روپے تک جاپہنچی
اس اشتراک کے تحت اسپاٹیفائی اب رواں سال کوک اسٹوڈیو پاکستان کا باضابطہ میوزک اسٹریمنگ پارٹنر ہے۔ اس اشتراک کے زیر اہتمام کوک اسٹوڈیو پاکستان کے گلوکاروں کے پاس اسپاٹیفائی کے 381 ملین صارفین کو اپنا میوزک پیش کرنے کی سہولت میسر ہوگی اور وہ عالمی سطح پر 184 مارکیٹوں میں صارفین سے جڑے بھی رہ سکیں گے۔
آج سے اسپاٹیفائی پر پچھلے تمام سیزنز کے ساتھ ساتھ کوک اسٹوڈیو پاکستان کا سیزن 14 بھی حصہ بن گیا ہے ۔ یہ موبائل اور ڈیسک ٹاپ اسپاٹیفائی ایپ پر فری اور پریمیئم صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اس سلسلے میں دو میوزک کلچر پاور ہاو ¿سز کے درمیان اشتراک سے صارفین کے لئے محبت کا پیغام تخلیق ہوگا اور صارفین کے لئے انتہائی مقبول فارمیٹ میں سے اپنی پسند کے گیت سننا اب پہلے سے بھی زیادہ آسان ہوگا۔ ان میں متعدد اقسام کی پلے لسٹس شامل ہیں جن میں کوک اسٹوڈیو پاکستان، ویمن آف : کوک اسٹوڈیو پاکستان، بیسٹ آف : کوک اسٹوڈیو فیوژن ، بیسٹ آف : کوک اسٹوڈیو صوفی، بیسٹ آف : کوک اسٹوڈیو پاکستان سمیت دیگر موجود ہیں۔
اسپاٹیفائی میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے آرٹسٹس اور لیبل پارٹنرشپس ، خان ایف ایم نے بتایا، "کوک اسٹوڈیو پاکستان کے حالیہ سیزن کے سفر میں پارٹنر بننے پر ہم انتہائی خوش ہیں۔ پاکستان بھر میں کوک اسٹوڈیو اب ایک جانا پہچانا نام ہے جس نے سالہا سال کی طرح علاقائی سطح پر مختلف اصناف میں محبت کا پیغام بویا ہے۔ انکے آفیشل میوزک اسٹریمنگ پارٹنر کے طور پر ہم اپنے پاکستانی اور جنوبی ایشیائی سامعین کو سماعت کے یاد گار اور بہترین تجربے سے روشناس کرانے کے لئے پرامید ہیں۔"
کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے وائس پریذیڈنٹ، فہد اشرف نے کہا،
"رواں سیزن میں کوک اسٹوڈیو ایک بالکل نئے ایوٹار کے ساتھ واپس آرہا ہے اور جنریشن زی سے پاکستانی کلچر کو ہم آہنگ کرنے کی خوشی منا رہا ہے۔ ہم اسپاٹیفائی سے اشتراک کو بہترین میڈیم کے طور پر ملاحظہ کرتے ہیں جو پاکستان کے تازہ فیوژن کو عالمی سطح پر سامعین کے سامنے متعارف کرائے گا۔"
ایک تبصرہ شائع کریں