جوبلی انشورنس ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کے لئے آفیشل انشورنس پارٹنر بن گیا
لاہور: ملک میں نجی شعبے کی صف اول کی لائف انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ اس اشتراک کے تحت جوبلی لائف انشورنس ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کے لئے آفیشل انشورنس پارٹنر ہوگا۔ اس بات کا اعلان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کیا گیا جہاں دونوں اداروں کی سینئر قیادت موجود تھی۔ تصویر میں جوبلی لائف انشورنس کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جاوید احمد، پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ اور ٹرانس گروپ کے گروپ ڈائریکٹر راؤ عمر ہاشم خان سمیت تمام اداروں کے سینئر نمائندے موجود ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں