پانڈا مارٹ کی حیران کن ترقی، ایک سال میں 50 اسٹورز قائم کئے

Pandamart records milestone with 50th store opening in just one year


کراچی :  پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن گروسریز ڈیلیوری پلیٹ فارم، پانڈا مارٹ (Pandamart) نے اپنے قیام کے ایک سال کے دورانہی 50 اسٹورز قائم کرکے ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں پانڈا مارٹ کی جانب سے سال 2020 نومبر کے دوران کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پہلے اسٹور کا آغاز ہوا جبکہ رواں نئے سال کے موقع پر 31 دسمبر 2021 کو ڈی ایچ اے فیز 8 میں اسکے 50 ویں اسٹور کا افتتاح ہوا۔ اس حیران کن ترقی کا ایک مطلب یہ نکلتا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران تقریباََ کم و بیش ہر ہفتے ایک نئے اسٹور کا آغاز ہوا۔ پانڈا مارٹ کے ذریعے آن لائن گروسریز کی شاپنگ کی سہولت فوڈ پانڈا ایپ پر میسر ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نےلیڈی ڈاکٹر ، بیٹے اور2 بیٹیوں کے قتل کردیا

اس وقت پانڈا مارٹ کے اسٹورز کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور حیدرآباد تک پھیل چکے ہیں اور اسٹورز کا یہ بڑا نیٹ ورک ان شہروں میں 85 فیصد سے 90 فیصد آبادی کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ اب اس کا منصوبہ ہے کہ اسٹورز کی تعداد میں مزید اضافہ لایا جائے اور اس پورے سال کے دوران دیگر شہروں میں بھی اپنے اسٹورز کا نیٹ ورک پھیلایا جائے۔ فی الوقت، یہ نیٹ ورک ساڑھے تین لاکھ اسکوائر فٹ سے زائد رقبے پر محیط ہے، 200 سے زائد سپلائیرز اور وینڈرز کی 10 ہزار سے زائد مصنوعات ہیں، 1250 سے زائد افراد برسرروزگار ہیں، جبکہ فری لانس رائیڈر کمیونٹی کے لئے بھی معاشی مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

فوڈ پانڈا کے سی ای او، نعمان سکندر مرزا نے پانڈا مارٹ کی غیرمعمولی ترقی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "مستقبل کیو کامرس کا ہے اور پانڈا مارٹ اس شعبے میں ہمت اور جرات کے ساتھ بنیادیں قائم رہا ہے، اس نے انتہائی مختصر وقت میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ہمارا مشن یہ ہے کہ دستاویزی معیشت اور حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ہدف میں بھرپور انداز سے اپنا کردار ادا کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ، آن لائن گروسریز کی شاپنگ کے ذریعے عوام کو بے مثال سہولت اور فوائد پیش کئے جائیں جو عوام کے لئے روزانہ 24 میں سے 20 گھنٹے دستیاب ہیں۔" 

یہ بھی پڑھیں:  یونی لیور 100 سے زیادہ ممالک میں ہزاروں ملازمین کو برطرف کرے گا، جی ایس کے بولی میں ناکامی کے بعد فیصلہ سامنے آیا

آن لائن گروسریز کی شاپنگ میں ایک یہ اہم فائدہ بھی شامل ہے کہ صارف دکان جانے کے بجائے گھر بیٹھے باسہولت انداز سے آرڈر کرسکتا ہے۔ کرونا وبا کے دنوں میں یہ سہولت نہایت اہم ہے کیونکہ اس دوران لوگوں کو ملنے جلنے اور نقل و حرکت کم سے کم رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کی ڈیلیوری سروس بہت تیز ہے، کم قیمت میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جاتا ہے جن میں پھل اور سبزیاں بھی شامل ہیں۔ 

یہ خبر انگریزی میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

0/کمنٹس: