یوفون 4Gنے صارفین کو اپنی مرضی کی آزادی دینے کے لیے انڈسٹری کا اولین ’یوپاور‘ متعارف کرادیا
اسلام آباد: پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر، یوفون 4G نے اپنے صارفین کو کنکٹویٹی ضروریات پوری کرنے میں اپنا بھرپور اختیار استعمال کرنے کا شاندار موقع فراہم کردیا ہے۔یوفون 4Gکی جانب سے ’اپنی مرضی چلا‘ کی دلچسپ ٹیگ لائن کے ساتھ جاری ہونے والی ’یوپاور‘ سہولت کے تحت صارفین کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق آل ان ون بنڈل، انٹرنیٹ بنڈل اور آل نیٹ ورک کالنگ بنڈل کا انتخاب کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی سی ایل گروپ نے پانچ گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک ایوارڈز جیت لئے
یوپاور تین مختلف قیمتوں میں دستیاب ہوگا،جن کے تحت چار مختلف آپشن دیے جائیں گے تاکہ صارفین اپنی کنکٹویٹی ضروریات کے مطابق کالنگ، انٹرنیٹ اور ہائبرڈ بنڈلز کا انتخاب کرسکیں۔
انڈسٹری میں اپنی نوعیت کی اولین سہولت کی حیثیت سے یوپاور نہ صرف صارفین کو کم ترین لاگت میں بہترین سہولت فراہم کرے گا،بلکہ اپنی ضروریات کے حساب سے بنڈل کے انتخاب کا اختیار دے کر انھیں اپنی مرضی چلانے کا موقع بھی دے گا۔
اس نئی سہولت کی بدولت یوفون 4G نہ صرف صارفین کو بہترین سہولیا ت کی فراہمی کے اپنے عزم پر پورا اُتر سکے گا بلکہ صارفین سے اپنے عہد کا اعادہ بھی کرے گا کہ تم ہی تو ہو!
ایک تبصرہ شائع کریں