کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے اے اے اے جاب میراتھن 2022 کا انعقاد

کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے اے اے اے جاب میراتھن 2022  کا انعقاد


AAA job marathon 2022 for the youth of twin cities In collaboration with Kamyab Jawan program



اسلام آباد : اے اے اے ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے راولپنڈی میں  اے اے اے جاب میراتھن 2022 کا انعقاد ۔ اس موقع پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اے اے اے ایسوسی ایٹس کی کاوشوں کو سراہا تے ہو ئے کہا کہ بے روز گا ر لو گو ں کو ملازمت کے بہتر مواقع فراہم کر نے کیلئے مختلف کا روباری شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کو آگے آنا چا ہئے ۔ کامیاب نو جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ ہم نے تقریبا 32بلین روپے تقسیم کئے ہیں۔ کامیاب نو جوان کے سکلز سکالرشپس پروگرام کے ذریعے100,000سے زیادہ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا گیا ہے۔ پاکستان بھر کے تقریبا 1000اداروں میں 60,000سے زیادہ  سکالرشپس کیلئے داخلے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے چلڈن اور گاینی وارڈ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے یونٹ کا افتتاح

نو جو انو ں کو بھی صنعتوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہنر حاصل کرنا چاہیے۔اس موقع پر چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیرنے تقریب میں شرکت کرنے اور اسے کامیاب بنانے پر مہمان خصوصی اور تمام معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اے اے اے ایسوسی ایٹس اور اس کی ذیلی کمپنیوں اے اے اے رئیل سٹیٹ ، اے اے اے بلڈرز ، ہا ئپ ایڈ ورسٹنگ ،اے اے اے آئی ٹی سلو شنز ،اے اے اے ما ر کیٹنگ ، یو سیڈ کے ذریعے مستحق لو گو ں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ملکی معیشت کی مضبو طی کیلئے اے اے اے ایسوسی ایٹس اپنا کر دار ادا کرتا رہے گا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر اے اے اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل( ر) شہزاد علی کیانی نے تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس قسم کی تقر یبات نو جو انو ں کے کیر ئیر بنانے کیلئے مؤثر ثابت ہو تی ہیں ۔

اے اے اے ایسوسی ایٹس جڑواں شہروں کی کمیونٹیز کی سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ایسے طریقوں سے ملازمتیں پیدا کرنا انتہائی حوصلہ افزا ء ہے۔اے اے اے ایسوسی ایٹس نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے اور انہیں ملکی پیداواری افرادی قوت میں تبدیل کرنے میں مدددینے کے لیے پرعزم ہے۔اے اے اے ایسوسی ایٹس آرکیٹیکٹس، انجینئرز، اینڈرائیڈ ڈویلپرز، ایگزیکٹو سیلز سٹاف، ڈیٹا تجزیہ، سپورٹ اور مینٹیننس اہلکاروں کی اپنی ٹیم میں شمولیت کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔تقریب نے خواہشمند امیدواروں کو 100 سے زائد ملازمتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نےلیڈی ڈاکٹر ، بیٹے اور2 بیٹیوں کے قتل کردیا

0/کمنٹس: