ٹیلی نار ریسرچ نے معاشرے میں ماحول دوست تبدیلی لانے والے ٹیک ٹرینڈز 2022 جاری کردیے

 ٹیلی نار ریسرچ نے معاشرے میں ماحول دوست تبدیلی لانے والے ٹیک ٹرینڈز 2022  جاری کردیے

 

ٹیلی نار ریسرچ نے معاشرے میں ماحول دوست تبدیلی لانے والے ٹیک ٹرینڈز 2022  جاری کردیے

(اسلام آباد:  دنیا  ایک کے بعد ایک چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوشا ں ہے  اس صورتحال میں  جدید ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت اور موسمیاتی تبدیلی کا زیادہ خیال رکھا جارہاہے۔ ٹیلی نار ریسرچ نے حال ہی میں سال 2022 کے لیے اپنے ٹاپ 5 ٹیک ٹرینڈز جاری کیے ہیں جن میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان رجحانات پر بات چیت  کے لیے  ٹیلی نار پاکستان کے ہیڈ کوارٹر 345 میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیلی نار ریسرچ کے سربراہ  بیارن تالے سینڈ برگ اور  کرسٹیان ہال،نائب صدرکلا ئمیٹ  اور ا نوائرمنٹ  نے ان رجحانات کے بارے میں تفصیل  سے آگاہ کیا جو سال بھر عالمی سطح اور پاکستان میں ارتقا پذیر ہوں گے ۔   تقریب میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی  زرتاج گل، ایکو سسٹم کے لئے کام کرنے والے افراد، میڈیا کے اراکین اورٹیلی نار پاکستان کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

 

ٹیلی نار کی ٹیک ٹرینڈز رپورٹ کے ساتویں ایڈیشن میں بیارن تالے سینڈ برگ  اور ان کی ر یسرچ ٹیم نے پیش گوئی کی ہے کہ 2022 میں ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت کس طرح  ماحول دوست  تبدیلی کو ممکن بنا سکتی ہے۔ تقریب  سے اپنے ورچوئل خطاب میں ٹیلی نار ریسرچ کے سربراہ بیارن تالے سینڈ برگ نے کہا   ”ہر جگہ لوگوں میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھانے  کی ضرورت کے بارے میں شعور پیدا ہو رہا ہے ۔ ٹیلی نار میں ہمارے لیے  یہ سمجھنا کلیدی حیثیت رکھتا ہے کہ کیسے ٹیکنالوجی مسئلے پیدا کرنے کی بجائے تبدیلی میں مدد  دے سکتی ہے  “

 یہ بھی پڑھیں:  کرکٹر محمد رضوان ابواب پلیٹ فارم پر ماسٹر کلاس کورس کی تدریس کریں گے

ٹیلی نار ریسرچ نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈیٹا کا بے پناہ استعمال  توانائی کی طلب میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے  اور اس سال موثر توانائی کے حامل Edge ڈیٹا سینٹرز جنہیں فائیو جی نیٹ ورکس پر موبائل ڈیوائسز سے  رسائی حاصل ہے  عالمی سطح پرنمودار ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ الیکٹرونک آلات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سلوشنز جو   آسان زندگی گزارنے میں مدد دیتے ہیں،   موثر توانائی  کی عالمی ضرورت  اور  الیکٹرانکس مینوفیکچررز کے درمیان کارکردگی اور بہتری  کی جنگ کا باعث بن سکتی ہے ۔ اس سال سوشل میڈیا پر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شعور میں زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا  جس کی وجہ سے  فالورز کا رحجان ایکو سسٹم کی بحالی کیلئے کام کرنے والوں  کی طرف بڑھے گا۔ ملازمین کی طرف سے    انفرادی سطح  پر ماحولیات کے تحفظ کیلئے  کردار ادا کرنے کی  خواہش جاگنے کی توقع ہے  اور یہ دلچسپی آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز پر مائیکرو ڈگریوں کے انتخاب میں ظاہر ہوگی۔ وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے کام کے ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ، وہ تنظیمیں جو مستقبل کی افرادی قوت کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھنے میں ناکام رہتی ہیں، انہیں پیشہ ور اور ذہین ملازمین کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا  ”پاکستان کاشمار ان دس ممالک میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے سب زیادہ دوچار ہیں۔ اس حوالے سے  یہاں بہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں  تاکہ  موسمیاتی اثرات کوکم کیا جاسکے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آج پیش کیے گئے  ٹیکنالوجی پر مبنی  رجحانات ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک خوش آئند سمت کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور ماحول دوست   ٹیکنالوجی کو توانائی کے متبادل کے طور پر فعال کرنے کے لیے ٹیلی نار پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ڈیجیٹل پاکستان کا وژن صرف سبز اور پائیدار اقدامات کے ذریعے ہی ممکن ہے  اور ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہیں۔“

 

اس تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے  ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے کہا   ”جیسے جیسے ٹیکنالوجی کی دنیا برق رفتاری سے ترقی کر رہی ہے، لوگوں میں  ماحول دوست سلوشنز کی طلب  اور دنیا بھر کی کمپنیوں میں زیادہ ماحول دوست بننے کے لیے شعور پیدا ہورہا ہے ۔ ٹیلی نار پاکستان تھنڈربولٹ جیسے اقدامات کے ذریعے پائیدار توانائی کے حل کو اپنانے کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے جو ٹیلی کام ٹاورز کو بجلی فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی کا استعمال کرتا ہے۔’ہم اپنے ملازمین کو مستقبل کی افرادی قوت کی ضروریات اور تقاضوں کے ساتھ مزید ہم آہنگ ہونے کے لیے  گرین لرننگ کے راستے بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ٹیلی نار ریسرچ نے ان اہم رجحانات کا تعین کیا ہے جو عالمی سطح پر رائج ہوں گے اور یہ مقامی تنظیموں کو پائیدار طرز عمل قائم کرنے کے لیے ایک اچھا معیار فراہم کرتا ہے۔“

 

مسلسل ساتویں سال کیلئے  ٹیلی نار ریسرچ نے نئے سال کے لیے رجحانات کا تجزیہ اور پیش گوئی کی ہے۔ 2022 کے پانچ ٹیک ٹرینڈز کے بارے میں تفصیلات کیلئے    یہ لنک ملاحظہ کریں:  


یہ خبر  انگریزیہ میں پڑھیں


0/کمنٹس: