10 ملین سے زائدصارفین کے ساتھ مائی زونگ ایپ ملک کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ایپ بن گئی
اسلام آباد: پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے سب سے معتبر ادارے زونگ فور جی کی آن لاٸن ایپ مائی زونگ ایپ نے 10 ملین فعال صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ماٸی زونگ ایپ نے پاکستان میں آن لاٸن ایپلیکیشنز میں تیز ترین ترقی کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔
زونگ فور جی کے اعدادوشمار کے مطابق کمپنی کے ہر چار میں سے ایک صارف ماٸی زونگ ایپ استعمال کرتا ہے اور اسی کے باعث مائی زونگ ایپ پاکستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ایپس میں سے ایک بن گٸی ہے۔
ماٸی زونگ ایپ کی جانب سے اس سنگ میل کا حصول سسٹم کی کارکردگی، مفید خصوصیات، سہولیات اور جدید ترین یوزر انٹرفیس کے حوالے سے صارفین کے مائی زونگ ایپ پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ مزید برآں، مائی زونگ ایپ اپنے صارفین کو مختلف آفرز اور گیمز کے حوالے سے خصوصی سروسز بھی فراہم کرتی ہے جو صارفین کے انتہاٸی پرکشش حیثیت کی حامل ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 2021 میں ریکارڈ 24.66 ملین تک موبائل فونز تیار کئے
مائی زونگ ایپ کی جانب سے اس کامیابی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوٸے زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ماٸی زونگ ایپ نہ صرف زونگ کے صارفین کے لیے بلکہ دوسرے نیٹ ورکس کے صارفین کے لیے بھی جدید ترین ڈیجیٹل دنیا کا گیٹ وے ہے۔ ایپ میں صارفین کو پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زونگ فور جی اور ماٸی زونگ ایپ کی زبردست کامیابی پر ہم پاکستانیوں اور باالخصوص اپنے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
کمائی زونگ ایپ زونگ کے ساتھ ساتھ دوسرے نیٹ ورک کے صارفین کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ لاتعداد خصوصیات سے مالا مال اور صارفین کی زندگیوں کو آسان بنانے کے ارادے سے ڈیزائن کی گٸی ماٸی زونگ ایپ بے مثال طریقے سے پاکستانیوں کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔
صارفین کو مرکزی حیثیت دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوٸے زونگ فور جی نےصارفین کو بہترین سہولیات اور سروسز فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں وقف کر رکھی ہیں۔ ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے زونگ فور جی اپنے صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر جدت سے بھرپور جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ڈیجیٹل سیلولر اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کی کوشوں میں مصروف عمل ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ گزشتہ سال زونگ فور جی نے مائی زونگ ایپ پر 70 فیصد تک کی طویل المدتی فلیش سیل کا بھی اعلان کیا تھا جس کے باعث زونگ کے صارفین کو ایپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے مواقع میسر آٸے کیونکہ اس فلیش سیل کے باعث صارفین کو ناقابل یقین آفرز تک رساٸی حاصل ہو جاتی تھی۔
ایک تبصرہ شائع کریں