آڈیو سٹریمنگ اور میڈیا سروس فراہم کرنے والی ایپ اسپاٹیفائی (Spotify)نے پاکستان میں پہلی بار اپنی سالانہ جائزہ مہم کا آغاز کردیا

پاکستان سے متعلق سالانہ جائزہ مہم میں پورے سال کے دوران سب سے پسندیدہ گیتوں، گلوکاروں، پلے لسٹ کا اعلان 



اگر سال 2020 کو ملاحظہ کیا جائے تو اس دوران پوری دنیا یک لخت بدل گئی تھی۔ لیکن سال 2021 میں ہم نے دنیا کو واپسی کی طرف آتے دیکھا۔ نئے معمول کے حالات کے ساتھ ہم نے نامعلوم کو قبول کیا اور ان چیزوں میں مہارت حاصل کی جو ہمیں منفرد بناتی ہیں۔ اسپاٹیفائی کی 2021 کی جائزہ مہم بھی اسکی پذیرائی کا اظہار ہے جہاں ایسی دنیا میں سماعت کے دلچسپ اور حیران لاکھوں طریقوں سے ہم نے اپنی زندگی کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھا۔ 


پاکستان میں پہلی بار آج اسپاٹیفائی (Spotify)اپنی سالانہ 2021 جائزہ مہم (2021 Wrapped campaign)کا آغاز کررہا ہے جہاں یوزر کے استعمال کا خصوصی تجزیہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تخلیق سازوں کی جانب سے پلے لسٹس اور سونگز، ٹاپ آرٹسٹس کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں 381 ملین سے زائد یوزرز کے لئے ساؤنڈ ٹریک میں مدد ملی۔ 


پاکستان میں اسپاٹیفائی کی جائزہ فہرست میں اولین افراد۔۔۔۔

پاکستان میں اریجیت سنگھ سب سے زیادہ اسٹریمنگ آرٹسٹس میں پہلے نمبر پر رہے۔ پاکستانیوں کی پڑوسی ملک کی انڈسٹری کے ساتھ پرانی وابستگی ہے جبکہ پاکستان سے گلوکار عاطف اسلم سرفہرست ہیں جنہوں نے سالوں سے سامعین کو اپنی آواز سے مسحور کر رکھا ہے۔ عاطف اسلم دنیا بھر میں اپنے محبت بھرے کلام کی وجہ سے مشہور ہیں جو محبت کرنے والوں کو سکون بخشتے ہیں، یا ان میں ماضی کی یادیں بیدار کردیتے ہیں۔  


دونوں اریجیت سنگھ اور عاطف اسلم نے بہت سارے دلوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے کیونکہ ان کے گیت ہر عمر کے افراد کی یادیں تازہ کردیتے ہیں۔ اس میں کسی عمر کی کوئی قید نہیں کیونکہ ان کے گیت جذباتی تعلق سے وابستہ ہیں۔ رواں سال، اسپاٹیفائی پر عاطف اسلم کا سب سے مقبول گیت 'کدی تے ہنس بول'، 'رفتہ رفتہ'، 'تو جانے نا'، اور 'دل دیاں گلاں ' رہے۔  


پاکستان نئے ٹیلنٹ کی آمد

رواں سال، پاکستان حسان رحیم، ینگ اسٹنرز اور عاصم اظہر جیسے نئے آرٹسٹس کا مرکز رہا اور ملک بھر میں سب سے زیادہ سنے جانے والے انکے گیتوں کا شمار ہو رہا ہے۔ عاصم اظہر کی جانب سے 'سپراسٹار سے غلط فہمی 'سب سے زیادہ اسٹریمنگ گیتوں میں پہلے نمبر پر رہا۔ دوسرے نمبر پر ینگ اسٹنرز کی جانب سے 'گمان' اور تیسرے نمبر پر 'افسانے' رہا۔ 


دہائیوں پرانے گیتوں کی تازگی بھی برقرار

اگرچہ سامعین نے پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں نئے آنے والوں کا خیرمقدم کیا ہے لیکن پرانے نام بھی تاحال زندہ ہیں جن میں نصرت فتح علی کی 'کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو'، وائٹل سائنز کا 'اعتبار 'اور 'عاطف اسلم 'جیسے موسیقار پاکستان کی پچھلی دہائیوں میں سب سے زیادہ اسٹریم شدہ گیتوں میں پہلی صف میں رہے۔  


یہی معاملہ شو کے لئے بھی ہے، چاہے ہم کہیں بھی ہوں، کس بھی دور کی میوزک میں ہوں، ماضی کے چند پسندیدہ گیت ہمیشہ ہمارے سامعین پسند کرتے ہیں۔ 


اہل یوزرز اب اسپاٹیفائی کی موبائل ایپ (آئی او ایس اور اینڈرائڈ) میں جاکر خصوصی طور پر اپنے استعمال کے جائزے کی تفصیلات سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ 


رواں سال، یوزرز کے استعمال میں تقریباََ ایک جیسے فیورٹس رہے جبکہ حیران کن طور پر بعض نئے بھی شامل ہیں جو پرستاروں کو ایک دوسرے سے اور تخلیق کرنے والوں سے جوڑتے ہیں۔ یہاں کچھ نئے فیچرز بھی ہیں: 


•آڈیو میں اپنے سال کے اظہار کی نئی ڈیٹا اسٹوریز۔ اپنے ٹاپ آرٹسٹس، اصناف، گیت، پوڈ کاسٹس اور سماعت شدہ منٹس کے ساتھ ساتھ خصوصی جائزہ کے استعمال میں تمام نئے فیچرز شامل ہیں جن میں 2021: دی مووی، یور آڈیو اورا، پلیننگ کارڈز اور 2021 راپڈ: بلینڈ ()جیسے فیچرز موجود ہیں۔ ان نئے فیچرز کی تمام تفصیلات جاننے کے لئے اسپاٹیفائی فار دی ریکارڈ (https://newsroom.spotify.com/2021-12-01/the-wait-is-over-your-spotify-2021-wrapped-is-here/)ملاحظہ کریں۔ 

•پہلے سے زیادہ شیئر کرنے کی صلاحیت۔ ہم اس بات سے واقف ہیں کہ اسپاٹیفائی کے پرستار اسنیپ چیٹ، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک جیسے سوشل چینلز پر اپنے جائزے کارڈز شیئر کرنا پسند کرتے ہیں۔ اب وہ اپنے جائزہ کارڈز براہ راست ٹک ٹاک میں بھی شیئر کرسکتے ہیں۔ 


اسپاٹیفائی نے آرٹسٹوں کے لئے بھی تخلیق سازوں کے استعمال کے آپشن کا آغاز کیا ہے۔ مائیکروسائیٹ کے اپنے انفرادی استعمال کی رسائی کے ساتھ تخلیق ساز ایسی تفصیلات جان سکتے ہیں کہ انکے پرستاروں نے سال بھر میں کیا کیا سنا۔ اس حوالے سے مزید جاننے کے لئے وہ یہاں لنک (https://artists.spotify.com/blog/wrapped-2021) کو وزٹ کریں۔ 


پاکستان میں اسپاٹیفائی 2021 سے متعلق جائزہ نتائج کی مزید تفصیلات کے لئے ذیل میں فہرستیں ملاحظہ کریں: 

  • Pakistan's Most Streamed Artists
  • Arijit Singh
  • Pritam 
  • BTS
  • Atif Aslam 
  • The Weekend 
  • AP Dhillon 
  • Talha Anjum 
  • Talhah Yunus 
  • Tanishk Bagchi 
  • Taylor Swift 

  • Pakistan's Most Streamed Tracks: 
  • King 'Tu Aake Dekhle' 
  • AP Dhillon  'Brown Munde' 
  • AP Dhillon 'Insane' 
  • Lil Nas X 'MONTERO (Call Me By Your Name)' 
  • BTS 'Butter' 
  • Asim Azhar 'Ghalat Fehmi - From Superstar' 
  • The Kid LAROI 'STAY (with Justin Bieber)' 
  • Masked Wolf 'Astronaut In The Ocean' 
  • Young Stunners 'Gumaan' 
  • Talha Anjum 'Afsanay' 

  • Pakistan's Top Spotify Playlists:
  • Today's Top Hits 
  • Desi Hits 
  • Hot Hits Pakistan 
  • Top Gaming Tracks 
  • Mega Hit Mix 
  • Mood Booster 
  • Punjabi 101 
  • Beast Mode 
  • All Time Pakistani Hits 
  • All Out 2010s 



0/کمنٹس: