کوکا۔کولا بیوریجز نےسی ایس آر کے تحت پاکستان میں اپنی 30 ویں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب

سی سی آئی پاکستان نے اپنے بنیادی کاروباری سماجی ذمہ داری کے منصوبے 'پانی' کے تحت خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور میں جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا 



اسلام آباد:  کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی آئی پاکستان) نے اپنے بنیادی کاروباری سماجی ذمہ داری کے منصوبے 'پانی' کے تحت خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور میں جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا ہے۔ یہ جدید فلٹریشن پلانٹ سی سی آئی پاکستان کے 7 ویں زیر تعمیر پروڈکشن پلانٹ کے نزدیک واقع ہے۔ اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کا ورچوئل افتتاح وفاقی وزیر معاشی امور عمر ایوب خان کے اسلام آباد میں واقع آفس میں ایک خصوصی تقریب کے دوران 6 دسمبر کو کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب میں سی سی آئی پاکستان کے جی ایم  احمد کرساد ارتن، سی سی آئی کے ڈائریکٹر گروپ پی اے سی ثروت یلدیرم اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ 


یہ بھی پڑھیں :  با اثر شعبوں کو زبردست مراعات دینے کی سزا عوام بھگت رہی ہے: صدر پاکستان اکانومی واچ


یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ صاف پانی کی ٹریٹمنٹ سے منسلک الٹرافلٹریشن جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ پلانٹ میں مجموعی طور پر فی گھنٹہ 2 ہزار لیٹرز پانی کی پیداواری صلاحیت ہے جو مقامی رہائشیوں کو بالکل مفت دستیاب ہوگا۔ اس نئے پلانٹ کے اضافے سے سی سی آئی پاکستان کی جانب سے ملک میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ یہ فلٹریشن پلانٹس متعدد علاقوں بشمول لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لیہ، تھرپارکر، راولپنڈی اور اب ہری پور میں بھی قائم ہیں۔ سی سی آئی پاکستان کا 'پانی' پروجیکٹ یومیہ 1 ملین لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کررہا ہے تاکہ لوگوں کو آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچایا جائے۔


پاکستان میں آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں ٹائیفائیڈ، پیٹ میں کیڑے، ڈائریا اور گیسٹروانٹرائٹس انتہائی عام ہیں اور یہ بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق پاکستان میں 20 فیصد سے 40 فیصد تک اسپتال کے بیڈز آلودہ پانی کے استعمال سے متاثرہ مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ 


یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے مسلسل ٹرانسپیرنسی اورجوابدہی کے لیے نیا ٹرانسپیرنسی سینٹرقائم کر دیا


سی سی آئی پاکستان کے جنرل منیجر، احمد کرساد ارتن نے اس اہم پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی قلت کے سبب پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہمارے دور رس منصوبوں میں ہمیشہ سرفہرست ترجیح رہی ہے۔ اپنے کاروباری سماجی ذمہ داری کے منصوبے 'پانی' کے ذریعے سی سی آئی پاکستان ملک بھر میں سہولیات سے محروم علاقوں کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بدستور پرعزم ہے۔ اس فلٹریشن پلانٹ سے نہ صرف ہزاروں گھرانوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا بلکہ وہ آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے۔"


سی سی آئی ایک ملٹی نیشنل بیوریج کمپنی ہے جو 11 ممالک میں 29 پلانٹس کے ساتھ کاروباری طور پر فعال ہے۔ سی سی آئی پاکستان دراصل سی سی آئی کی ذیلی کمپنی ہے جو ملک میں دی کوکا۔کولا کمپنی کے فرحت بخش اور تازگی بخشنے والے بیوریجز تیار، تقسیم اور فروخت کرتی ہے۔ فی الوقت، کمپنی 6 فیکٹری پلانٹس اور 2500 ملازمین کے ساتھ ملک بھر میں 20 کروڑ سے زائد عوام کی ضروریات پوری کررہی ہے۔

0/کمنٹس: