کراچی: ایمریٹس نے پاکستان سے یورپ اور امریکہ کے متعدد مقامات جانے والے مسافروں کے لئے خصوصی کرایوں کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سے سفر کرنے والے مسافر ایمریٹس کے ساتھ سفر کے لئے پیشگی بکنگ کرکے فضائی کرایوں میں بڑی رعایت حاصل کرکے موسم سرما کی تعطیلات کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لئے مناسب وقت ہے جو خصوصی کرایوں پر اپنے ٹکٹوں کی بکنگ پر طویل انتظار کے بعد اپنے اہل خانہ، دوستوں اور فرصت کے لمحات گزارنے کے لئے سفر کررہے ہیں۔ ایمریٹس کی انتہائی نرم پالیسیوں کے ساتھ صارفین کو اپنے ٹکٹ کی میعاد 24 ماہ تک توسیع کرانے کی سہولت ہے جس کی بدولت موجودہ غیریقینی حالات میں وہ زیادہ سہولت اور اعتماد کے ساتھ سفر کی منصوبہ بندی سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔
شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ خصوصی کرایوں کے لئے 6 دسمبر 2021 تا 19 دسمبر 2021 کے درمیان بکنگ کرائی جاسکتی ہے اور یہ بکنگ 9 دسمبر تا 31 مارچ 2022 کے درمیان سفر کے لئے کارآمد رہے گی۔ پاکستان سے جانے والے ٹرانزٹ مسافروں کو دبئی میں لازمی طور پر کرونا کا ٹیسٹ رزلٹ پیش کرنا ہوگا جو روانگی سے قبل 72 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہ ہو۔ یہ رعایت اکانومی، بزنس کے ساتھ ساتھ فرسٹ کلاس کے لئے بھی کارآمد ہے۔
ایمریٹس پاکستان کے پانچ شہروں سے ہفتہ وار 64 پروازوں کی آمد و رفت کو آپریٹ کرتا ہے اور سفری طلب میں اضافے پر بتدریج تبدیلیاں لاتا رہتا ہے۔ پاکستان میں ایمریٹس رواں ماہ عالمی وبا سے قبل کے حالات کی سطح پر واپس لوٹ چکا ہے اور مارکیٹ میں تیز رفتاری سے بحالی کے لئے کام کررہا ہے۔ عالمی سطح پر سفری طلب کی روشنی میں ایئرلائن نے اپنے نیٹ ورک میں بحفاظت انداز سے توسیع لانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اس نے اپنے مرکز دبئی کے ذریعے 157 سے زائد مقامات کے لئے سفری خدمات بحال کردی ہیں اور عالمی وبا سے قبل اس کا تقریباََ 90 فیصد نیٹ ورک بحال ہورہا ہے۔ ایمریٹس نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اپنے ریونیو میں 86 فیصد بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے جس سے سفری طلب میں تیزی سے اضافے کے آثار نمودار ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوکا۔کولا بیوریجز نےسی ایس آر کے تحت پاکستان میں اپنی 30 ویں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب
اس حوالے سے اکانومی کلاس میں نیویارک سے خصوصی ریٹرن کرایہ 1005 ڈالرز جبکہ بزنس کلاس میں 2851 ڈالرز ہیں۔ مزید مقامات کے کرایوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
|
مقام |
اکانومی کلاس کے کرایوں کی
شروعات (491ڈالرز) |
بزنس کلاس کے کرایوں کی شروعات
(1647ڈالرز) |
|
مانچسٹر |
624 |
2025 |
|
استنبول |
491 |
1646 |
|
لندن (ایل ایچ آر) |
625 |
1998 |
|
نیو یارک |
1005 |
2851 |
|
فرینکفرٹ |
666 |
2024 |
|
پیرس |
646 |
2013 |
ایمریٹس اور فلائی دبئی کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز نے حال ہی مائل اے منٹ کے نام سے خصوصی آفر کا اعلان کیا ہے جس میں ممبرز دبئی میں اسٹاپ اوور یا ہوٹل میں قیام کے دوران 5 ہزار میل تک حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اس آفر کے ساتھ مسافر دبئی میں اکتوبر 2021 سے مارچ 2022 کے درمیان گزرے ہر منٹ پر ایک میل حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ آفر یکم اگست 2021 سے 31 مارچ 2022 کے درمیان خریدے گئے ایمریٹس کے تمام ٹکٹوں پر کارآمد ہوگی۔ اس آفر کو حاصل کرنے کے لئے یہ لنک (https://www.emirates.com/pk/english/special-offers/earn-a-mile-a-minute-in-dubai/) وزٹ کریں۔
مسافروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے درکار بدلتی ہوئی سفری ضروریات سے باخبر رہیں۔ دبئی کے لئے سفری ضروریات کی تفصیلات یہاں لنک (https://www.emirates.com/pk/english/help/covid-19/dubai-travel-requirements/) سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں