چیئرمین پی سی بی کا نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا



کراچی:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی رمیز راجہ نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں ڈراپ اِن پچ لگائی جائے گی۔یہ شراکت داری، پاکستان میں پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور سہولتوں کو بہتر بنانے اور کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کو موقعے دستیاب کرنے کے لیے عارف حبیب گروپ کی سوچ سے مطابقت رکھتی ہے۔


رمیز راجہ نے کرکٹ اسٹیڈیم اور جمخانہ کے دورے کے بعد کہا کہ 

" نیا ناظم آباد میں دستیا ب شان دار سہولتوں کو دیکھ کر انھیں خوشی ہوئی ہے جو نہ صرف کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے بلکہ دوسرے کھیلوں کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ہم نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے لیے ایک فنی ٹیم مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دلچسپ ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کے لیے اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کی غرض سے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی"۔


جیسے ہی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہو گا،پی سی بی انڈر19 اور خواتین کے مقابلوں سمیت ملکی میچوں کی میزبانی اور انتظام کرے گا،جبکہ 2023 ایڈیشن اور اس کے بعد HBL پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کے لیے پریکٹس سیشنز اور نمائشی میچ بھی کرائے جا سکیں گے۔


چیئر مین نیا ناظم آباد،عارف حبیب نے کہا کہ

" ملک میں کرکٹ کے بڑھتے ہوئے شوق اور امن و امان کی صورت حال کی بہتری کے ساتھ اب غیر ملکی کرکٹ کھلاڑی بخوشی پاکستان آتے ہیں،ان میں سے بہت سے کھلاڑی نیا ناظم آباد کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ ہم پاکستانی کرکٹ کی عظمت کو بحال کرنے کے لیے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر امید ہیں،جس کی کچھ جھلکیاں ہم نے حال ہی میں دیکھی ہیں "۔



 

یہ خبر انگریزی میں پڑھیں

0/کمنٹس: