ایمریٹس اسکائی وارڈز کا دبئی شاپنگ فیسٹول میں پانچ خوش قسمت ممبرز کو اسکائی وارڈز ملینئرز بنانے کا اعلان

 ایمریٹس اسکائی وارڈز اپنے پانچ خوش قسمت ممبرز کو دبئی شاپنگ فیسٹول میں لاکھوں اسکائی وارڈز جیتنے کا موقع فراہم کرہا ہے


کراچی: ایمریٹس  اور فلائی دبئی کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام، ایمریٹس اسکائی وارڈز اپنے پانچ خوش قسمت ممبرز کو دبئی شاپنگ فیسٹول میں لاکھوں اسکائی وارڈز جیتنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ممبرز ہر ہفتے ایک ملین اسکائی وارڈز مائلز حاصل کرسکتے ہیں جنہیں 1300 سے زائد ریٹیل اسٹورز، 200 سے زائد ریسٹورنٹس، دی دبئی مال میں منفرد مقامات، اور 1300 سے زائد اسکائی وارڈز کے ایوری ڈے ایپ کے پارٹنرز سے شاپنگ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس ایپ کی بدولت ممبرز روز مرہ شاپنگ پر مائلز حاصل کرسکتے ہیں۔ 


ہفتہ وار قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لئے شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ صارفین کو دی دبئی مال یا اسکائی وارڈز ایوری ڈے پارٹنرز کے ساتھ 100 درہم یا اس سے زائد رقم کی شاپنگ کرنی ہوگی۔ دی دبئی مال میں اسکائی وارڈز ایوری ڈے پارٹنرز کے ساتھ شاپنگ پر ممبرز کے لئے جیتنے کے امکانات دو گنا بڑھ سکتے ہیں۔ ہر 100 درہم کی شاپنگ پر قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لئے اہل ہوگا۔ یہ آفر 15 دسمبر 2021 تا 30 جنوری 2022 کے درمیان خریداری کے لئے کارآمد ہے۔ ہر ہفتے ایک جیتنے والے کا اعلان 3 جنوری 2022 سے شروع ہوگا۔ 


ایمریٹس اسکائی وارڈز کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز بھی ہر خریداری کے ساتھ اضافی اسکائی وارڈز مائلز بھی حاصل کرسکتے ہیں اور ہر چار اسکائی وارڈز مائل کے حصول پر ایک ٹیئر مائل ملے گا۔ شرائط و ضوابط کے مطابق اس آفر کا متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور امریکہ بھر کے تمام شریک بینک پارٹنرز پر اطلاق ہوگا۔ ممبرز شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ یو ٹی یو ٹیکس فری ایپ کے ذریعے ٹیکس ریفنڈز پر اسکائی وارڈز مائلز کے مزید بونس حاصل کرسکتے ہیں۔ 


یہ بھی پڑھیں: حکایاتِ رومیؒ ، اقوال مولانا رومیؒ


صارفین 15 دسمبر 2021 تا 30 جنوری 2022 تک جاری دبئی شاپنگ فیسٹول میں غیرمعمولی ڈیلز، جدید تقریبات، عالمی معیار کی انٹرٹینمنٹ اور زندگی بدل دینے والے تحائف جیت سکتے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا طویل ترین پروگرام ہے اور گزشتہ 27 سال کے دوران دبئی شاپنگ فیسٹول شہریوں، رہائشیوں اور گھومنے پھرنے کے شوقین افراد کے لئے قابل ذکر پروگرام بن گیا ہے۔ 


ایمریٹس اسکائی وارڈز نے دنیا بھر میں اپنے 28 ملین ممبرز کو بے مثال انعامات اور مراعات کی فراہمی جاری رکھا ہے۔ ممبرز وسیع اقسام کے انعامات بشمول مائلز کا حصول، انکا استعمال بشمول پارٹنر ایئرلائنز سے فلائٹ ٹکٹوں، فلائٹ اپ گریڈز، کھیلوں اور ثقافتی پروگرامز سمیت متعدد سہولیات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ 


لائلٹی پروگرام نے حال ہی میں آن لائن سبسکرپشن پلیٹ فارم 'اسکائی وارڈز پلس' متعارف کرایا ہے جس میں ممبرز کو خصوصی انداز سے ریوارڈز کی باسہولت رسائی پیش کی جاتی ہے۔ رجسٹرڈ ممبرز کے پاس یکم اگست 2021 سے 31 مارچ 2021 تک فلائی دبئی اور ایمریٹس سے خریدے گئے ٹکٹوں پر قابل اطلاق سہولیات میں ارن اے مائل اے منٹ، 5 ہزار تک مائلز کے حصول کی سہولت، دبئی میں اسٹاپ اوور کے دوران یا تعطیلی قیام شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے برائے کرم اسکی ویب سائٹ (emirates.com/skywards) وزٹ کریں۔ 


یہ خبر انگریزی میں پڑھیں


0/کمنٹس: