ٹک ٹاک نے مسلسل ٹرانسپیرنسی اورجوابدہی کے لیے نیا ٹرانسپیرنسی سینٹرقائم کر دیا



تازہ ترین 2021 H1 کنٹنٹ ریموول ریکوئسٹس رپورٹس کے علاوہ گزشتہ ٹرانسپیرنسی رپورٹس پر مشتمل ہے۔ • ٹرانسپیرنسی رپورٹس میں دستیاب معلومات زیادہ نظر آنے والی ہوں گی اور مشین سے پڑھا جانے والا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا جس کے ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیموں اور دیگر ماہرین کاقیمتی فیڈبیک بھی دستیاب ہوگا۔ • یہ سینٹر،مسلسل ٹرانسپیرنسی اور جوابدہی کے لیے،ٹک ٹاک کے عزم کا ایک اہم قدم ہوگا۔


پاکستان:   ٹک ٹاک نے آج خصوصی ٹرانسپیرنسی سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد استعمال کرنے والوں کے حوالے سے جوابدہی کے عزم کو تقویت پہنچانا ہے۔اس جدید سینٹرمیں پلیٹ فارم کی تاریخی سالانہ اور سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹس اور،اْن کے علاوہ،مستقبل میں جاری کردہ انٹرایکٹو رپورٹس بھی دستیاب ہوں گی۔ اس سینٹر کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی 2021 H1 کنٹنٹ ریموول ریکوئسٹس رپورٹس کے اجراء کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں :  فوڈ پانڈا اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے درمیان پائیدار ماحولیات کو فروغ دینے کے لئے اہم اشتراک


خود اپنی اور اپنی دیانتداری کے تحفظ کی غرض سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے جوابدہ رہنے کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے پلیٹ فارم تندہی سے ٹرانسپیرنسی رپورٹس شائع کرتا ہے۔ ٹرانسپیرنسی کے ذریعہ اپنااعتماد قائم کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک نے رپورٹس کا اجراء سنہ 2019ء میں شروع کیا تھا اور تب سے مختلف مطالعات اور دریافتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن میں نئے، گہرے اور انڈسٹری میں بالکل نئے ڈیٹا انکشافات شامل ہوتے ہیں۔ اہم معلومات میں ہٹائے گئے مشتبہ کم عمر اکاؤنٹس کا حجم یا ایسے اشتہارات جنھیں ٹک ٹاک کے سخت معیارات پر پورا نہ اترنے کے باعث رد کیا گیا شامل ہوتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے پاکستان میں ایڈورٹائزنگ اداروں اور مارکیٹنگ ماہرین کے لئے فلیگ شپ پروگرام 'رائز 'متعارف کرادیا


اپنی ٹرانسپیرنسی کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے ٹک ٹاک نے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں اور ماہرین کے لیے فیڈ بیک فارم بھی شامل کیا ہے تاکہ رپورٹ کے مزید اور نئے فارمیٹس تیار کیے جا سکیں اور اْسی کے ساتھ اب مشین کے ذریعے پڑھے جانے کے قابل اور ڈاؤن لوڈ کیے جانے والا ڈیٹا بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ان رپورٹس کے اجراء کا مقصدنظر میں آنے کے قابل ہونا بھی ہے جن کے ساتھ انٹرایکٹو چارٹس اور گرافس بھی شامل ہیں تاکہ وہ ڈیٹا کو زیادہ بہتر طور پر دکھا سکیں اوراْن کی بنیاد پر اقدامات کیے جا سکیں۔ عالمی سطح پر استعمال کرنیوالوں تک بہترین طریقے سے پہنچنے کے لیے یہ رپورٹیں، اردو، انگریزی، فرانسیسی، جرمن،ہسپانوی،روایتی چینی، روسی اور عربی زبانوں سمیت، 26 دیگر زبانوں میں شائع کی جائیں گی۔


ٹک ٹاک کی جانب سے اس سینٹر کے قیام کا مقصد اپنے استعمال کرنے والوں کو وَن-اسٹاپ شاپ مہیا کرنا ہے اور یہ معلومات فراہم کرنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم کس طرح کنٹنٹ کو ماڈریٹ کرتاہے، سفارش کرتا ہے، پروڈکٹس تیار کرتا ہے اور لوگوں کی معلومات کا تحفظ کرتا ہے۔حالیہ 2021 H1کنٹنٹ ریموول ریکوئسٹس رپورٹس میں شائع کردہ تازہ ترین معلومات اس ہدف کا تسلسل ہیں۔ سینٹرمیں گزشتہ جو رپورٹس فراہم کی گئیں ہیں اُن میں سے چند درج ذیل ہیں:


  •  کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جو سہ ماہی بنیادوں پر کمیونٹی گائیڈلائنز اور ٹرمز آف سروس کی پابندی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔
  •  دو سالہ انفارمیشن ریکوئسٹس رپورٹ جو استعمال کرنے والوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قانونی درخواستوں اور پلیٹ فارم کے جواب کی نوعیت کے بارے میں ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔
  •  حکومت کی جانب سے ریموول ریکوئسٹس پر دو سالہ رپورٹ جس میں کنٹنٹ کو محدود کرنے کے لیے سرکاری اداروں کی جانب سے درخواستیں اور اُس کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات۔
  •  انٹیلیکچوئل پراپرٹی ریموول ریکوئسٹس پر دو سالہ رپورٹ جو حقوق نقل اور نشان تجارت کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹنٹ کے ہٹائے جانے کی نوٹسز اور ان کے جوابات کا حجم ظاہر کرتی ہے۔


0/کمنٹس: