زونگ نے پاک چائنہ فرینڈ شپ سکول گوادر میں ڈیجیٹل لیب کا قیام کر دیا

ڈیجیٹل ایجوکیشن کو فروغ دینے کے عزم کے تحت گوادر میں قائم پاک چائنہ فرینڈ شپ سکول گوادر میں ڈیجیٹل لیب قائم کر دی۔



اسلام آباد: پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے ممتاز ادارے زونگ فور جی نے ملک بھر میں ڈیجیٹل ایجوکیشن کو فروغ دینے کے عزم کے تحت گوادر میں قائم پاک چائنہ فرینڈ شپ سکول گوادر میں ڈیجیٹل لیب قائم کر دی۔ زونگ کیجانب سے اس لیب کا قیام کمپنی کے وژن Lets Get Digital کے عین مطابق ہے۔ 


گوادر کے علاقے فقیر کالونی میں قائم پاک چائنہ گوادر مڈل سکول جسے عرف عام میں فقیر سکول بھی کہاجاتا ہے پاکستان اور چینی حکومت کی جانب سے علاقے مں جدید تعلیم کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ 


یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب نے افغانستان کیلئےایک ارب ریال امداد کااعلان کردیا


زونگ فور جی کی جانب سے اس سکول میں جدید ترین کمپیوٹر لیب کا قیام دراصل کمپنی کی جانب سے ملک کے طول و عرض میں ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کےلیے جاری کاوشوں کا آئینہ دار ہے۔ پاک چائنہ فرینڈ شپ سکول گوادر میں اپنی طرز کا پہلا سرکاری سکول ہو گا جہاں جدید ترین ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب کی سہولت دستیاب ہو گی۔ اس نئی لیب کے زریعے نہ صرف طلبا طالبات بلکہ سکول کے اساتذہ بھی تعلیمی سلسلے کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو زیر استعمال لا سکیں گے۔ 


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا پاکستان کے دور درز علاقوں میں جدت سے بھرپور ٹیکنالوجی کا فروغ زونگ کا بنیادی ٹارگٹ ہے ار اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گوادر سکول میں ڈیجیٹل لیب کو ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے زونگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جدید ترین کمپیوٹر لیب گوادر کے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زونگ حکومت پاکستان اور پی ٹی اے کے ملک کو ڈیجیٹائز کرنے کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ 


یہ بھی پڑھیں :  ڈی ایف اے چترال نے مردان کو ہرا کر یوفون 4Gفٹ بال کپ خیبر پختونخواہ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا


زونگ فور جی نے ملک بھر میں جدید ترین ڈیجیٹل سروسز اور ڈیجیٹل ایجوکیشن کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ حالیہ دنوں میں زونگ کی جانب سے کراچی، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے سکولوں میں جدید کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہیں جبکہ پنجاب سکلز ڈیویلیپمنٹ فنڈ کے ساتھ شراکت داری میں نوجوانوں کے لیے ایک آن لائن کورس کا آغاز بھی کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل آٶٹ ریچ کو وسعت دینا اور اس شعبے میں کام کے خواہشمند نوجوانوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔

0/کمنٹس: