بھارت میں ہندوؤں کی انتہا پسندی حد ، کرسمس پر ’سانتا کلاز‘ کو بھی نہ بخشا

بھارت میں ہندوؤں کی  انتہا پسندی حد ، کرسمس پر ’سانتا کلاز‘ کو بھی نہ بخشا



 نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کے پتلے کو نذر آتش کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں ہندو انتہا پسند جماعت بجرنگ دل نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسمس کے موقع پر انتہا پسند کی جماعت کی جانب سے بھارت میں ہندوؤں کی مبینہ جبری تبدیلی مذہب کو بنیاد بنا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ 


رپورٹس کے مطابق بجرنگ دل کی جانب سے مظاہرہ 24 دسمبر کو سینٹ جان چوک پر کیا گیا جبکہ انتہاپسند مظاہرین نے ’سانتا کلاز مردہ باد اور گو بیک سانتا کلاز‘ کے نعرے بھی لگائے۔مظاہرین نے سانتا کلاز کے پتلے کو جلا ڈالا اور اس دوران لاتیں بھی مارتے رہے۔


0/کمنٹس: