اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے تعلیمی تبدیلی کے معاہدے (ای ٹی اے) کی تجدید کی۔ دونوں اداروں نے ملک میں طلباء کے لیے سیکھنے کے نتائج میں مثبت تبدیلیاں لانے میں مدد کے لئے دوبارہ شراکت داری کی۔ شراکت داری کا مقصد کرونا وائرس کے بعد تعلیمی تسلسل کو پہنچنے والے نقصان میں بہتری لانا ہے۔ اس تعلیمی اتحاد کی کے تحت مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی ریموٹ اور فزیکل کلاس رومز کو ملا کر طلبہ کی آسانی کیلئے نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کریں گے، متعدد ایچ آئی ایز کو یہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اس ای ٹی اے میں یونیورسٹیوں کو نالج ٹرانسفر ورکشاپس اور ٹرینڈنگ مائیکروسافٹ ٹیکنالوجیز بشمول Microsoft 365، Dynamics 365، اور Microsoft Azure فراہم کی جائیگی۔ یاد رہے کہ اب تک وبائی مرض کے دوران 150 سے زیادہ یونیورسٹیوں اور پانچ لاکھ طلبا نے سے زیادہ طلباء نے موثر طور پر سیکھنے کا تجربہ حاصل کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں