کراچی: ٹرائی فٹ لمیٹڈ نے لکی ون مال میں دو عدد جدید ترین فٹنس کلب کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ان کا مشترکہ رقبہ 27 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط ہوگا جسے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا، مردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ کلب ہوں گے۔ دونوں کلب میں امریکہ، یورپ سے عالمی معیار کا فٹنس سامان، سندیافتہ عالمی فٹنس ٹرینزز، مقامی و بین الاقوامی ٹرینرز، فی ہفتہ 150 سے زائد کلاسز، متعدد فٹنس اسٹوڈیوز، ٹرائی فیول کیفے، ممبرز لاؤنج، خصوصی کار پارکنگ سمیت متعدد سہولیات ہیں۔
اس معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران لکی ون مال کے سی ای او، سہیل ٹبہ نے کہا، "لکی ون مال کے بہترین معیار کی روشنی میں ہم کچھ وقت سے مناسب فٹنس پارٹنر تلاش کررہے تھے۔ ٹرائی فٹ کی شکل میں ہمیں درست پارٹنر مل گیا ہے۔ یہ ہمارے مال میں بین الاقوامی ٹرینرز کے ساتھ عالمی معیار کے دو فٹنس کلب کا آغاز کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ اس سے ہمارے صارفین اور پندرہ بیس منٹ کی ڈرائیونگ کے فاصلے میں رہنے والے افراد کو بہت فائدہ پہنچے گا۔"
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی سی ایل گروپ کے سمٹ پروگرام 2021 میں 150 بہترین گریجویٹس کی شمولیت
ٹرائی فٹ کے سی ای او اور بانی، احمر اعظم نے اعتماد پر سہیل ٹبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "ہمیں لکی گروپ کا اہم پارٹنر ہونے پر فخر ہے۔ لکی ون ایک بہترین مقام ہے جو سرگرم طرز زندگی کی جانب معاشرے کو آگے بڑھانے کے کاروباری مشن کی تکمیل میں معاون ہے اور لوگوں کو روزانہ ورزش کرنے اور صحت مندانہ انتخاب کیلئے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ فٹنس ہر ایک کے لئے ضروری ہے اور ہمارا ارادہ ہے کہ اپنے ٹیکنالوجی سے آراستہ فٹنس کلب کے ذریعے عوام کو کم لاگت میں عالمی معیار کی خدمات فراہم کریں۔ لکی ون مال میں اس کا آغاز ان شاء اللہ سال 2022 کی دوسری سہ ماہی میں بڑی تبدیلی ثابت ہوگا۔"
اس موقع پر موجود ٹرائی فٹ کے سی او او، مدثر خان نے کہا، "اگلے پانچ سالوں میں ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان میں فٹنس انڈسٹری میں بڑی انقلابی تبدیلی لائی جائے۔ چاہے آپ گھر پر ہوں، کام کی جگہ پر ہوں، ایک جگہ سے دوسری جگہ محو سفر ہوں، ٹرائی فٹنس کلب اور ٹرائی فٹ ایم یو وی فٹنس ایپ سے آپ کبھی بھی دور نہیں رہ پائیں گے۔"
اللہ سبحان وتعالیٰ کی مہربانی اور ہمارے غیرمتزلزل توجہ کے ساتھ ٹرائی فٹ فٹنس کلب اگلے پانچ سالوں میں ملک گیر سطح پر 50 سے زائد کلبوں کے آغاز کے لئے کام کررہا ہے۔ ٹرائی فٹ فٹنس کلب سال 2022 کی دوسری سہ ماہی کے دوران چار مزید کلب کھولنے کے لئے کراچی کے اہم مقامات تلاش کررہا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں