پی ٹی سی ایل گروپ کی جانب سے فلیگ شپ انٹرن شپ پروگرام کی تکمیل کے ساتھ افراد باہم معذوری کا عالمی دن منایا گیا



اسلام آباد:  پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) گروپ میں شامل پی ٹی سی ایل اور یوفون کا فلیگ شپ انٹرن شپ پروگرام 'جستجو' کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔ یہ پروگرام افراد باہم معذوری کا عالمی دن منانے کی مناسبت سے خصوصی طور پر انکی ترقی کے لئے اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔ 

 

پی ٹی سی ایل گروپ نے فلاحی ادارہ نیٹ ورک آف آرگنائزیشنز ورکنگ ود پرسنز ود ڈس ایبلٹی پاکستان (این او ڈبلیو پی ڈی پی) کے اشتراک سے چھ ہفتوں پر مشتمل خصوصی پروگرام متعارف کرایا جس کا مقصد اسکے ہیڈ کوارٹرز اور زونل دفاتر میں افراد باہم معذوری کے لئے انٹرن شپ کے مساوی مواقع کی فراہمی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:  آڈیو سٹریمنگ اور میڈیا سروس فراہم کرنے والی ایپ اسپاٹیفائی (Spotify)نے پاکستان میں پہلی بار اپنی سالانہ جائزہ مہم کا آغاز کردیا


یہ انٹرن شپ پروگرام بہترین نظام کے ساتھ ترقی کی خصوصیات سے مزین ہے جس میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اسلام آباد، لاہور، اور کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں سے تعلق رکھنے والے 20 انٹرن افراد کو براہ راست تربیت و رہنمائی فراہم کی۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ملک کے سماجی و معاشی نظام میں افراد باہم معذوری کو فعال بنایا جائے۔ 

 

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریبا 3 لاکھ 71 ہزار 833 افراد معذوری کا شکار ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انکی زندگی کو کسی طرح محدود کیا جائے۔ افراد باہم معذوری کے پاس بھی عام انسان کی طرح اپنی زندگی گزارنے کا حق ہے جس میں روزگار اور آمدن کے مواقع بھی شامل ہیں۔

 

اس خیال کی بنیاد پر پی ٹی سی ایل نے گزشتہ سال اپنی نوعیت کا پہلا انٹرن شپ پروگرام متعارف کیا جس کا مقصد ہنرمندی، رہنمائی اور تربیت کے ذریعے افراد باہم معذوری کے لئے آمدن کے مواقع بڑھانا ہے۔ اس پروگرام میں انٹرن افراد کے لئے منظم ترقیاتی منصوبہ شامل ہے جبکہ خصوصی طور پر تیار کردہ ویب سیمنارز بھی اس کا حصہ ہیں جن میں افراد باہم معذوری کو مشکلات پر قابو پانے اور نمایاں انداز سے کارکردگی پیش کرنے کے لئے حوصلہ افزائی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ 

 

اس انٹرن شپ پروگرام کا بڑا حصہ ڈیجیٹل طریقے سے سرانجام دیا گیا۔ تاہم، یہاں یہ بھی یقینی بنایا گیا کہ افراد باہم معذوری کام کرنے کے لئے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے دفاتر کا دورہ کریں اور وہاں مختلف پروجیکٹس پر ملازمین کے ساتھ کام کرکے پیشہ ورانہ ماحول کا تجربہ حاصل کریں۔ 

 

اس کامیاب پروگرام پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سید مظہر حسین نے کہا، 'پی ٹی سی ایل افراد باہم معذوری کی مہارتیں نکھار کر انہیں معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہ کام کے موجودہ مسابقتی حالات کے لئے اچھی طرح تیار ہوسکیں۔ ایک قومی کمپنی کے 


طور پر ہم اجتماعیت کی سوچ پر یقین رکھتے ہیں، اس پر عمل پیرا ہوتے ہیں جہاں تمام افراد کاروباری ترقی اور ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ مجھے ان نوجوان اور ذہین افراد پر فخر ہے جو نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ وہ سیکھنے اور ترقی کے بھی خواہاں ہیں۔ انہیں ان مواقع کی فراہمی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے جس کی بدولت یہ اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ پیشہ ورانہ انداز سے کام کرسکیں گے۔' 


پی ٹی سی ایل گروپ پائیدار اور مساوی بنیادوں پر ترقی پر یقین رکھتا ہے جن میں افراد باہم معذوری شامل ہوں۔ ایسے اقدام کے ساتھ پی ٹی سی ایل معذور افراد کی شمولیت، انکی مدد اور انہیں بااختیار بنانے کے ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ 


پی ٹی سی ایل اور یوفون ان افراد کی رسائی یقینی بنانے کے لئے اپنے دفاتر کی عمارتوں میں تبدیلی لا رہے ہیں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے حقوق کو فروغ دینے اور انکی حفاظت سے متعلق کمپنی کے تصور پر کام کررہے ہیں۔ ادارہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کے لئے پرعزم ہے جن میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے۔


یہ خبر انگریزیہ میں پڑھیں

0/کمنٹس: