کراچی: ایمریٹس اسکائی کارگو نے اپنی پروازوں کے ذریعے 60 کروڑ سے زائد کرونا ویکسینز منزل مقصود پر پہنچا کر عالمی سطح پر ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اکتوبر 2020 سے کیرئیر نے 80 سے زائد مقامات پر 2800 ٹن سے زائد کرونا ویکسینز پہنچائیں۔ ایمریٹس اسکائی کارگو کی پاکستان کے پانچ شہروں سے خدمات کی فراہمی جاری ہے جن کے ذریعے ملک بھر میں 35 ملین سے زائد کرونا ویکسینز پہنچائی گئیں۔
ایمریٹس ڈیویڑنل سینئر وائس پریذیڈنٹ، اینڈ کارگو، نبیل سلطان نے کہا، "ایمریٹس اسکائی کارگو دنیا بھر میں کرونا کے خطرات سے دوچار ممالک میں کرونا ویکسینز کی تیزرفتاری سے فراہمی کے لئے بدستور پرعزم ہے۔ جب ہم نے سال 2020 میں اپنی کرونا ویکسین کی ڈسٹری بیوشن کی حکمت عملی وضع کی تو ایمریٹس اسکائی کارگو نے اپنے دبئی مرکز کے ذریعے ترقی پذیر ممالک میں کرونا ویکسینز کی فراہمی کو ترجیح دی۔ مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ تقریبا دو تہائی ویکسینز ہم نے افریقہ، ایشیاء اور مشرق وسطیٰ میں پہنچائیں۔ چھ براعظموں میں اپنی وسیع رسائی کے ساتھ ہماری چوڑی جسامت کی گنجائش والے جہازوں اور کول چین لاجسٹکس رکھنے میں مہارت کے ساتھ ایمریٹس اسکائی کارگو آنے والے مہینوں میں کرونا ویکسینز کی تقسیم کے لئے بدستور قابل بھروسہ پارٹنر برقرار رہے گا۔ "
دنیا بھر میں ویکسینز کی تیزی سے دستیابی اور بوسٹر کیمپینز کے ساتھ ایمریٹس اسکائی کارگو نے سال 2021 کی دوسری ششماہی میں کرونا ویکسینز کی نقل حمل کی طلب میں تیزی کا مشاہدہ کیا۔ سال 2021 میں صرف اکتوبر اور نومبر کے دوران ہی ایمریٹس اسکائی کارگو نے 200 ملین سے زائد کرونا ویکسینز منزل مقصود پر پہنچائیں جو اس عالمی وبا کے آغاز کے بعد کیرئیر کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی ویکسینز کی تعداد کی تقریبا ایک تہائی ہیں۔
ایمریٹس اسکائی کارگو عالمی وبا کے دوران کرونا ویکسینز اور دیگر امدادی سامان اور بنیادی اشیاء کی فضائی نقل و حمل فراہم کرنے والا ایک اہم عالمی ادارہ ہے۔ فضائی کارگو کیرئیر ایمریٹس فارما کے ساتھ فارماسیوٹیکل کارگو کے لئے منظم کول چین سہولیات پیش کرتا ہے جس میں درجہ حرارت سے منسلک حساس مصنوعات کے لئے تین سطحی فضائی ٹرانسپورٹیشن کی سہولت ہے اور اسے دبئی میں اسکے کارگو مرکز میں ایمریٹس کے جدید ترین جی ڈی پی سند یافتہ فارما انفراسٹرکچر کی سہولت میسر ہے۔ جون 2021 میں ایمریٹس اسکائی کارگو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے فارما کول چین انفراسٹرکچر میں وسعت لایا جس کے بعد مزید 90 ملین کرونا ویکسینز محفوظ رکھنے کی سہولت میسر آئی۔
ایمریٹس اسکائی کارگو 6 براعظموں کے 140 سے زائد مقامات پر ہفتہ وار 2800 سے زائد پروازوں پر کارگو کی سہولت پیش کرتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں