پشاور، یکم دسمبر 2021: کوئٹہ میں یوفون 4Gبلوچستان فٹ بال کپ 2021 کی کامیابی سے تکمیل کے ساتھ ٹورنامنٹ کا خیبرپختونخوا ہ ایڈیشن بھی سنسنی خیز سپر آٹھ مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں جاری اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ 12 دسمبر کو ایک شاندار سپر فائنل میچ میں بلوچستان ایڈیشن کی فاتح ٹیم مسلم کلب چمن سے پشاور میں ہوگا۔
یوفون 4Gخیبر پختونخواہ فٹ بال کپ کے ایلی منیٹر راؤنڈ کی تکمیل کے بعد ڈی ایف اے چارسدہ، ڈی ایف اے ایبٹ آباد، آتش ٹانک، ڈی ایف اے کرک، ڈی ایف اے مردان، ڈی ایف اے بنوں، اور وزیرستان کمبائنڈ نے سپر آٹھ مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ سپر آٹھ مرحلے کے میچز 7 دسمبر اور آٹھ دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ سپر آٹھ مرحلہ اور سیمی فائنل کے میچز پشاور کے تاریخی طہماس خان فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔7 دسمبر کو ڈی ایف اے چارسدہ کا مقابلہ ڈی ایف اے ایبٹ آباد سے جبکہ ڈی ایف اے ٹانک کا مقابلہ ڈی ایف اے چترال سے ہوگا۔ اگلے روز 8 دسمبر کوڈی ایف اے کرک کا مقابلہ ڈی ایف اے مردان سے جبکہ ڈی ایف اے بنوں کا مقابلہ وزیرستان کمبائنڈ سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ پانڈا کی جانب سے دبئی ایکسپو میں پانڈا فلائی ڈرون کے کامیاب آغاز کی پذیرائی
10 دسمبر کو پشاور کے طہماس خان فٹ بال اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میچز بالترتیب دوپہر ڈھائی بجے اور شام ساڑھے پانچ بجے کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ 11 دسمبر کو شام ساڑھے پانچ بجے طہماس خان فٹ بال اسٹیڈیم ہی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 12دسمبر کی شام ساڑھے پانچ بجے ایک شاندار سپر فائنل میچ میں خیبرپختونخواہ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ بلوچستان میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم مسلم کلب چمن سے ہوگا جس میں یوفون 4Gفٹ بال کپ 2021 کے حتمی چمپئن کا فیصلہ ہوگا۔
سیمی فائنلز، فائنل اور سپرفائنل میچز پی ٹی وی اسپورٹس اور یوفون 4Gکے سوشل میڈیا چینلز سے براہ راست نشر ہوں گے۔
یوفون 4Gفٹ بال کپ کھیلوں کا ایک منفرد مقابلہ ہے جو نوجوانوں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بناتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم دنیا میں پاکستان کی مثبت شناخت کو سامنے لانے کے لئے پاکستان بھر کے باصلاحیت افراد کو عالمی سطح پر مواقع کی فراہمی میں اہم کردار کررہا ہے۔ علاوہ ازیں، یوفون 4Gفٹ بال کپ نوجوانوں کو صحت مند زندگی کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ قومی اور مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی اپنی مثالی کردار ادا کررہا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں