فاطمہ فرٹیلائزرکا ایکسپو 2020 دبئی کے پاکستان پویلین میں تیسرے کسان ڈے کا انغقاد



دبئی :  فاطمہ فرٹیلائزر نے ایکسپو 2020 دبئیمیں تیسرا قومی کسان ڈے منا کر پاکستان کی زراعت کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر اپنے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے اپنے مقصد کو پورا کیا ہے۔ ہفتہ بھر کی تقریبات کا مقصد پاکستان کے زرعی ورثے کی نمائش اورایکسپو 2020  دبئی  کے پاکستان پویلین میں آنے والے عالمی زائرینکے لئے کسانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔


ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (TDAP) کے تعاون سے، فاطمہ فرٹیلائزر نے بہت سی سرگرمیوں کا اہتمام کیا، جس کے تحت پورے پویلین کو پاکستان کی مختلف زرعی پیداوار سے سجایا گیا، ربیع اور خریف کے دو اہم موسموں میں بھی تقسیم کیا گیا۔ کپاس، چاول اور پھل جیسی فصلوں میں پاکستان کی درجہ بندی کی مکمل تفصیلات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے  دیہی علاقوں کے خاص کھانے بھی آنے والے زائرین کو پیش کیے گئے۔ پاکستان کے روایتی مٹی کے برتنوں کی بھی نمائش کی گئی جہاں مہمان خصوصی یادگار کے طور پر برتنوں پر اپنے نام کیلیگرافی کے ذریغے چسپاں کر سکتیتھے۔


ایک خصوصی ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے تمام صوبوں کے ساتھ ان کی اہم زرعی پیداوار اور قومی شراکت کی نمائش کی گئی۔ یہ ثقافتی شو پاکستان پویلین میں آنے والوں کے لیے خاص توجہ کا مرکز ثابت ہوا۔




اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، فاطمہ فرٹیلائزر کے سی ای او جناب فواد احمد مختار نے پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی فورمز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کے لیے جارحانہ انداز میں کام کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کسان ہماری قوم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور فاطمہ فرٹیلائزر وہ  پہلی کمپنی ہے جس نے 18 دسمبر کو پہلی بار کسان ڈے کے طور پر منایا ا ور کسا نوں کو شاندار سلام پیش کرنے میں پہل کی۔


فاطمہ فرٹیلائزر کی نیشنل مارکیٹنگ مینیجر، محترمہ رابیل سدوزئی نے مزید کہا، ''ہم کسان ڈے کو ایک قومی حیثیت میں تسلیم کر وانے کے لیے پچھلے تین سالوں سے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر اس دن کو منانے کے ساتھ ساتھ  دبئی ایکسپو میں کسان ڈے منانا ایک شاندار کامیابی ہے جس کے ذریعے اس  بین الاقوامی پلیٹ فارم پر آنے والے 180 سے زائد ملکوں کے زائریں پاکستان کے بہادر اور محنتی کسانوں کی اہمیت اور طاقت سے روشناس ہوسکے۔ 


ہر سال ’یوم کسان‘ کا جشن ہماری معاشی بہتری کے لیے زراعت کی اہمیت کے بارے میں ایک مستقل یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔ سرسبز فرٹیلائزر طویل عرصے سے پاکستان کے غریب کسانوں کو اہمیت اور پہچان

 د لانے کے لیے سرگرم عمل ہے تاکہ مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی اور خوراک کی طلب کے پیش نظر قومی غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نپٹا جا سکے۔


0/کمنٹس: