تعلیم کی قوت سے امیدکے دئیے جلنے لگے۔Cycle For Changeکی تقریب کا انعقاد
یہ بھی پڑھیں : عامر احسن خان ایرکسن پاکستان کے کنٹری منیجر مقرر
تقریباََ دو سال کے وقفے کے بعد ٹی سی ایف (STCF) نے Cycle for Changeکے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد ملک میں خواندگی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے فنڈز اور تعاون کی اشدضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔یہ عام افراد اور کراچی کے اہم سائیکل کلبز کے ممبران کے لئے ایک بھرپور اور پر لطف تقریب تھی۔سائیکلسٹس نے اس دن کو سائیکل کے سفر کے ذریعے TCFکے بچوں کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے وقف کردیا تھا۔اس میں کراچی کے علاوہ لاہورکے 250سے زیادہ سائیکلسٹس نے شرکت کی۔انہوں نے سائیکل چلانے کا آغاز صبح سویرے سی ویو اور کراچی کے دیگر علاقوں سے کیاجو TCFقیوم آباد کیمپس پر ختم ہواجہاں انہوں نے TCFکے طلبہ سے ملاقات کی اور اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ اور بے حد مستحق بچوں کے خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے TCFکی خدمات کو سراہا۔
ایک تبصرہ شائع کریں