پی ٹی سی ایل و یوفون ایمپلائزاور اہل خانہ کے لیے سالانہ اسپورٹس و تفریحی گالا کا اہتمام

 پی ٹی سی ایل و یوفون ایمپلائزاور اہل خانہ کے لیے سالانہ اسپورٹس و تفریحی گالا کا اہتمام


اسلام آباد:   پی ٹی سی ایل گروپ نے حال ہی میں اسلام آباد میں اپنے سالانہ اسپورٹس و تفریحی گالا کا اہتمام کیا تاکہ ایمپلائز کو اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات سے وقت نکال کر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ گالا پی ٹی سی ایل کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے جو ادارے کے ایمپلائز کو ایک خاندان کی صورت اکٹھے ہوکر تفریح کرنے اور زندگی بھر کے لیے خوبصورت یادیں سمیٹنے کا موقع دیتا ہے۔ اس مرتبہ بھی ایمپلائز اور ان کے اہل خانہ میں سے ہر عمر کے افراد کے لیے دلچسپ سرگرمیاں ترتیب دی گئی تھیں۔ 

کھیلوں کے مقابلوں کو گالا میں مرکزی حیثیت حاصل رہی، جن میں ملک بھر سے مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ پی ٹی سی ایل سینٹرل زون کی ٹیم نے پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر کو ہرا کر زونل کرکٹ ٹرافی اپنے نام کی، جبکہ پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر نے پی ٹی سی ایل سینٹرل زون کو بیڈمنٹن میں شکست دے کر ٹرافی حاصل کی۔ اسی طرح ٹیبل ٹینس کے فائنل میں پی ٹی سی ایل سینٹرل زون کی ٹیم فاتح رہی۔ گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون، سید مظہر حسین نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اورانعامات تقسیم کیے۔ انھوں نے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی اور کھیل کے جذبے کو سراہا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  انفینیکس نے 6.7”AMOLED ڈسپلے کے ساتھ شاندار11 NOTE لانچ کر دیا

حاضرین سے اپنے خطاب میں گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون، سید مظہر حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پی ٹی سی ایل اور یوفون کی تمام ٹیموں نے یہاں اچھا وقت گزارا۔انھوں نے کہا کہ اس گالا کا مقصد یہی تھا کہ پی ٹی سی ایل اور یوفون کے تمام ایمپلائز اکٹھے ہوکر کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتیں آزمائیں۔ اس کے علاوہ یہ سرگرمی انھیں اپنے پیشہ ورانہ امور سے عارضی طور پر ناتا توڑ کر تفریح کا موقع دیتی ہے تاکہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر تندرست رہ سکیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ گالا میں زیادہ تر سرگرمیاں آپس میں موافقت اور تعاون جیسی خصوصیات کے فروغ کے لیے ترتیب دی گئی ہیں جو ایمپلائز کو ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی سے آگے بڑھنے میں مدد دیں گی۔

پی ٹی سی ایل گروپ ہمیشہ سے اپنے ایمپلائز کی پیشہ ورانہ ترقی اور بڑھوتری کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون اپنے  ایمپلائز کو اپنا سب سے قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں اور ان کی بہترین ذہنی و جسمانی صحت کے لیے کام اور ذاتی زندگی کے مابین مناسب توازن کو یقینی بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں دونوں اداروں کو پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (پی ایس ایچ آر ایم) کی جانب سے ان کی  ایمپلائز۔دوست پالیسیوں اور صنفی و ثقافتی تنوع کی بدولت ’بیسٹ پلیس ٹو ورک‘  قرار دیا گیا تھا۔

یہ خبر انگریزی میں پڑھیں

0/کمنٹس: