موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے لئے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب جینڈ رڈائیورسٹی ایٹ ورک پلیس کا ایوارڈ
اس سلسلے میں سی ایف اے کی سینئر پروفیشنلز کی جیوری میں سی ایف اے کی منیجنگ ڈائریکٹر، پاک برونائی انویسٹمنٹ، عائشہ عزیز، منیجنگ پارٹنر ایسنڈ کنسلٹنگ،کنور اے سعید اور ہیڈ انویسٹمنٹ بینکنگ، پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ/سابق بورڈ ممبر، سی ایف اے سوسائٹی پاکستان، صدف شبیر کی شمولیت کے ساتھ کاروباری اور مالیاتی اداروں کی جانب سے اندراج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس ایوارڈ کی وصولی پر ایم ایم بی ایل کے سی ای او، غضنفر عزم نے کہا، "پاکستان کی 49 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول کے لئے انکی معاشی دھارے میں شمولیت انتہائی اہم ہے۔ ایم ایم بی ایل میں خواتین کی بااختیاری کو بہت زیادہ ترجیح دی جاتی ہے اور ہم شمولیت کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے پرعزم ہیں تاکہ ہر ملازم کو برابری کی سطح پر اہمیت کا احساس ہو اور وہ بہترین انداز سے کارکردگی پیش کرسکے۔ یہ ایوارڈ ہمارے ڈائیوریسٹی و انکلوژن (ڈی اینڈ آئی) ایجنڈے پر عمل درآمد کا ثبوت ہے جو ایم ایم بی ایل کی بنیادی سوچ میں مستحکم ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: تعمیراتی شعبے میں پائیداری کو فروغ دینے کیلئے اینگرو کی جانب سے ایکسپو دبئی 2020میں ڈائیلاگ کاا نعقاد!
ایم ایم بی ایل کی چیف ہیومن ریسورسز آفیسر (سی ایچ آر او)، سمیحہ علی زاہد نے کہا، "ایم ایم بی ایل کے بورڈ، ہیڈکوارٹرز اور تمام برانچز، یہاں تک کہ دور دراز علاقوں میں بھی خواتین کی نمائندگی ہے اور ہم سب کے لئے مساوی مواقع کی فراہمی پر فخر کرتے ہیں۔ ہم نے ایسے متعدد اقدامات اور پالیسیاں متعارف کرائی ہیں تاکہ اپنے ہاں صنفی شمولیت کے کلچر کو یقینی بنایا جائے جس کی بدولت تمام خواتین کی ترقی کا عمل آگے بڑھے گا اور وہ معاشی طور پر خود مختار ہوں گی۔ سی ایف اے سوسائٹی کے اس اعتراف سے ہمیں اپنا مشن آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ہم مستقبل میں بھی ڈائیورسٹی اور انکلوژن کے اپنے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔"
خواتین کی مالی شمولیت کو فروغ دینے کے جذبے پر عمل پیرا رہنے کے ساتھ ایم ایم بی ایل متعدد پالیسیاں، منصوعات اور خدمات بھی پیش کرچکا ہے جنہیں خصوصی طور پر خواتین کے لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ اسکی خواتین ایمپلائیز اور صارفین قابل ذکر انداز سے خوشحالی کے سفر کا حصہ بنیں۔ بینک کا خواتین کی بااختیاری کا پروگرام، ویمن انسپریشنل نیٹ ورک (WIN) کا اولین مقصد یہی ہے کہ پاکستان کے مالیاتی منظرنامے میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شمولیت ہو۔
ایک تبصرہ شائع کریں