یوفون فٹ بال کپ کا آغاز: بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے دو ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے
ٹورنامنٹ کے بلوچستان اور کے پی ایڈیشن 3نومبر سے 2دسمبر تک جاری رہیں گے
اسلام آباد۔ 5نومبر 2021: ملک کے مقبول یوفون فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کا بیک وقت بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں آغاز ہوگیا۔ ملک کے دو صوبوں میں ایک ساتھ شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ایک سو چالیس سے زائد ٹیموں میں شامل دو ہزار سے زائد نوجوان کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہونگے۔
ٹورنامنٹ کا بلوچستان ایڈیشن اپنی نوعیت کا چوتھا ٹورنامنٹ ہے جو صوبے کے بائیس شہروں میں منعقد ہوگا جس میں انہتر ٹیمیں کولیفائیر مرحلے میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ بائیس شہروں سے بائیس فاتح ٹیمیں ’ایلی مینیٹر‘ راؤنڈ تک رسائی حاصل کریں گی جہاں سے اگلے مرحلے یعنی ’سپرایٹ‘ تک آٹھ ٹیمیں پہنچ سکیں گی۔
سپر ایٹ میچز 20اور21نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل بالترتیب 22اور 23نومبر کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور فاتح ٹیم بلوچستان ٹائٹل کی حق دار ٹھہرے گی۔
اسی دوران، 8نومبر کو خیبر پختونخواہ میں ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگا۔ اس میں صوبہ کے چوبیس شہروں سے کل اکہتر ٹیمیں شریک ہونگی جو کولیفائر راؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ کولیفائر مرحلے سے چوبیس فاتح ٹیمیں ایلی مینیٹر مرحلے میں پہنچیں گی، جن میں سے آٹھ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے تک پہنچ پائیں گی۔ ٹورنامنٹ کا سپر ایٹ مرحلہ 29اور30 نومبرکومکمل کیا جائے گا، جبکہ سیمی فائنل اور فائنل یکم اور 2دسمبر کو پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : یوفون بلوچستان میں فٹبال چیمپین شپ کرائے گی، چار شہروں سے ٹیمیں حصہ لیں گی
یوفون فٹ بال کپ نوجوان کھلاڑیوں کو ایک منفرد موقع اور پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرکے کھیل کے شعبے میں اپنا نام پیدا کرسکیں۔ یوفون نے فٹ بال کپ کے انعقاد کے لیے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کا انتخاب کیا کیونکہ دونوں صوبوں کے نوجوان کھلاڑی شاندار صلاحیتوں کے حامل ہونے کے باوجود کھیل کے ضروری وسائل سے محروم ہیں۔
ٹورنامنٹ سے متعلق اظہار ِ خیال کرتے ہوئے یوفون کے پبلک ریلیشنز و کارپوریٹ کمیونی کیشن کے سربراہ، عامر پاشا کا کہنا تھا کہ یوفون فٹ بال کپ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں کھیل کی ایک اہم سرگرمی بن چکا ہے۔انھوں نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ایک ایسا پلیٹ فارم بن کر ابھر رہا ہے جہاں سے ایسے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اور ان کی تربیت کے علاوہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو تعمیر ی اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ ہم ایک ذہنی و جسمانی لحاظ سے صحت مند نسل پروان چڑھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : یوفون نے ملک بھر میں 4Gکی فراہمی کے لئے5 بینکوں سے 21 ارب روپے کی سینڈیکیٹ فنانسنگ کے معاہدے پر دستخط کئے
ایک تبصرہ شائع کریں