حلیب فوڈز نے وزیراعظم کے کلین گرین پاکستان اقدام کے تحت نیشنل ہائی وے پر شجرکاری کا آغاز کر دیا
لاہور : حلیب فوڈز لمیٹڈ نے وزیر اعظم کے کلین گرین پاکستان اقدام کی حمایت میں شجرکاری شروع کر دی۔ اس مہم کا مقصد ملتان روڈ پر نیشنل ہائی وے نیٹ ورک کے ساتھ 500 مربع فٹ گرین بیلٹ پرپودے لگانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ اس شجرکاری مہم کے تحت حلیب فوڈز بھائی پھیرو پلانٹ کے سامنے سینکڑوں درختوں کے پودے لگائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، سید مظہر اقبال سی ای او - ایچ ایف ایل نے کہا کہ ''ہم ایسی کمیونٹیز میں مثبت فلاحی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں جن میں ہم کام کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں کاربن اسٹوریج اور مٹی کے تحفظ سے لے کر واٹر سائیکل ریگولیشن تک درختوں کے تعاون سے ممکن ہوتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماحول کو مزید پائیدار بنانے کے لیے درخت کی تعدادکو بڑھانا ہے۔ درختوں کے پودے ہمارے ماحول کو موسمیاتی اثرات سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی قومی شاہراہ کی خوبصورتی کو بھی بحال کریں گے۔"
یہ بھی پڑھیں : فضائی آلودگی قومی مسئلہ ، سرفہرست ممالک میں پاکستان کا نمبر چوتھا
'کلین گرین پاکستان' اقدام کے عزم کے ساتھ، حلیب فوڈز درخت لگانے کی اس مہم کا آغاز کر کے ایک پائیدار ماحول کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ اس اقدام کو آگے بڑھاتے ہوئے، HFL پلانٹ کے ری سائیکل شدہ پانی کو NHA گرین بیلٹ کی دیکھ بھالمیں استعمال کیا جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں