میزان بینک اور آئی سی بی سی پاکستان کے درمیان تحوط ماسٹر معاہدہ

 میزان بینک اور آئی سی بی سی پاکستان کے درمیان تحوط ماسٹر معاہدہ





کراچی: میزان بینک اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائناپاکستان (ICBC Pakistan)نے تحوط ماسٹر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک کووعدہ پرمبنی طریقہ پرچائنیز یوآن مالیت کی ٹرانزیکشنز کیلئے فارن کرنسی کے اتار چڑھاؤ سے تحفظ کے شرعی متبادل کی اجازت ملے گی۔ 

ایک ورچوئل تقریب میں میزان بینک کے بانی صدر او ر چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اور آئی سی بی سی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور جنرل منیجر مسٹر چن یونچنگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ 

اس موقع پر عرفان صدیقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اسلامی مالیاتی مارکیٹ کی ترقی میں اپنا کردار بڑھانے کا موقع ملنے پر ہمیں خوشی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ کسی بھی معیشت کی مستقبل کی ترقی اور کامیابی کیلئے مالیاتی نظام کی ترقی اہم ہے اور اس سلسلے میں ہم بھرپور سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ میں اس موقع پر آئی سی بی سی پاکستان کو پاکستان میں کامیاب آپریشنز کے 10سال مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ہم اسلامک فنانشل مارکیٹ کو موجودہ روائتی فنانشل مارکیٹ کے قابلِ عمل متبادل کے طورپرلانے کی کوششوں میں ان کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

تحوط ماسٹر ایگریمنٹ،انٹرنیشنل اسلامک فنانشل مارکیٹس (IIFM)کے تحت کام کرتا ہے تسلیم شدہ انٹر نیشنل سویپس اینڈ ڈیریویٹیوزایسوسی ایشن (ISDA) معاہدوں کا اسلامی متبادل ہے جو بینکوں کو اوور دی کاؤنٹر (OTC) مالیاتی مصنوعات کی تجارت کی اجازت دیتا ہے۔ 


یہ خبر انگریزی میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں



0/کمنٹس: