فوڈ پانڈا کی جانب سے دبئی ایکسپو میں پانڈا فلائی ڈرون کے کامیاب آغاز کی پذیرائی

 فوڈ پانڈا کی جانب سے دبئی ایکسپو میں پانڈا فلائی ڈرون کے کامیاب آغاز کی پذیرائی 

کراچی:  پاکستان کی صف اول کے فوڈ ڈیلیوری کمپنی اور سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم نے دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین پر پانڈا فلائی ڈرون طیارے کی پرواز خوبصورت انداز سے پیش کی۔ یہ تقریب فوڈ پانڈا کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی قبولیت کے ذریعے جدت اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور مسلسل ترقی کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے سازگار ماحول اور غیرمعمولی تعاون کا بھی اظہار ہوتا ہے۔ 



فوڈ پانڈا اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے انقلابی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے مستقبل میں طویل فاصلے تک زیادہ تیزرفتاری سے ڈیلیوریز ممکن ہوسکیں گی۔ اس کے علاوہ، دور دراز اور مضافاتی علاقوں میں رہائش پذیر افراد بھی بہترین مسابقتی قیمت اور زیادہ انتخاب کے ذریعے خصوصی طور پر مستفید ہوں گے۔ 


اس موقع پر فوڈ پانڈا کے سی ای او، نعمان سکندر مرزا نے کہا، "ہمیں پاکستان پویلین میں اپنی موجودگی پر فخر ہے جہاں ہم فوڈ ڈیلیوری کے لئے اپنا جدید ترین ڈرون پیش کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ہمیں حکومت پاکستان کا شاندار تعاون حاصل رہا ہے اور یہاں ہماری موجودگی سے دنیا میں یہ پیغام جاتا ہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجیز کی آزمائش کا خیرمقدم کرتا ہے اور ٹیکنالوجی و ای کامرس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ فوڈ پانڈا کی بنیادی اقدار میں مسلسل جدت اختیار کرنا، کامیابی کی نئی حدیں قائم کرنا اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر لوگوں کی بدلتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کے لئے بہترین انداز سے سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ آج ہونے والی یہ کامیاب آزمائشی پرواز اور ڈیلیوری انتہائی حوصلہ افزا رہی ہے ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم کامیابی کے درست سفر پر گامزن ہیں۔" 

یہ بھی پڑھیں : مانڈیلیز پاکستان نے جینڈر ڈائیورسٹی ایٹ ورک پلیس ایوارڈ جیت لیا

اس موقع پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل، حسان افضل خان بھی موجود تھے۔ حسان افضل خان نے کہا، "شہریوں کی جانب سے ای کامرس اور ٹیکنالوجی کا استعمال اب حقیقی مستقبل ہے۔ فوڈ پانڈا کی جانب سے فوڈ ڈیلیوری کے لئے جدت انگیز ٹیکنالوجیز کا استعمال انتہائی متاثرکن ہے اور اسے دبئی ایکسپو کا حصہ بنانا ایک بہترین خیال تھا۔ ہم اس آزمائشی منصوبے کو اب ریگولر سروس کی جانب لانے کے لئے فوڈ پانڈا سے گہری تمنائیں رکھتے ہیں۔" 

 

اس موقع پر موجود پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، ڈاکٹر عرفہ اقبال بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا، "یہ دیکھنا خوش آئند ہے کہ ای کامرس کے ذریعے ہم مجموعی معاشی سرگرمی میں اضافہ اور ملک میں سماجی و معاشی ترقی، معاشی خود مختاری اور مالیاتی خدمات متعارف کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور فوڈ پانڈا اس تمام عمل میں پیش پیش ہے۔ اس جدت انگیز ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم مستقبل کی ڈیلیوری کی راہ ہموار کررہے ہیں جہاں صارفین کے لئے تیزرفتاری اور سہولت کا بلند ترین معیار رکھا جاتا ہے۔ ایک ملک کے طور پر ہمیں ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے، ہمیں سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے اپنی کاوشوں میں جدت لانے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں ملک کے اندر ٹیکنالوجیکل انقلاب لانا ممکن ہوسکے گا۔ "


اس تقریب میں نمایاں شخصیات، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، مینا ریجن کے کارپوریٹ اسٹیک ہولڈرز اور سوشل میڈیا کے بعض معروف افراد شامل تھے۔


فوڈ پانڈا نے نومبر کے اوائل میں خصوصی ڈرون پانڈا فلائی کے ذریعے کامیابی سے فوڈ ڈیلیوری کے آزمائشی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ حکومت کے تعاون اور ووٹ ٹیکنالوجی (Woot Technology) کے اشتراک سے مقامی طور پر اپنی نوعیت کا پہلا ڈرون تجارتی بنیادوں پر تیار کیا گیا ہے جس نے اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں آزمائشی پرواز سرانجام دی۔ اس پرواز میں ڈرون نے تقریبا ڈھائی کلو وزن کے ساتھ 500 میٹر کا فاصلہ عبور کیا۔ آغاز اور اختتام پر اسے صارف تک پہنچانے کا فریضہ فوڈ پانڈا کے اپنے رائیڈز نے سرانجام دیا۔  


یہ خبر انگریزیہ میں پڑھیں


0/کمنٹس: