آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ترین ڈیجیٹل سروسز کے لیے زونگ اور ایس سی او میں معائدہ ہو گی
اسلام آباد:پاکستان میں جدید ترین ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی میں
کوشاں زونگ فور جی نے آزاد کشنیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں جدت سے ہم آہنگ معیاری موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن (ایس سی او)کے ساتھ معائدہ کر لیا۔ یہ باہمی اشتراک ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی
.jpeg?alt=media&token=2f96d072-d8dc-4921-9157-a67aa3bc402f)
ایس سی او اور زونگ کے مابین اس معائدے کے بعد دونوں اداروں کے مشترکہ صارفین کو مزید بہتر اورمربوط ترین ڈیجیٹل سروسز تک رسائی حاصل ہو گی۔ معائدے کی جزیات کے مطابق ایس سی او اور زونگ اپنے نیٹ ورکس کو مزیدوسعت دیتے ہوئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طول و عرض تک سروسز کی فراہمی بنائیں گے۔اس ریجن میں سب سے مٶثر اور وسیع نیٹ ورک کے حامل ایس سی او کے تعاون سے زونگ فور جی جدید ترین ٹیکنالوجی اور اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر ایک ایسا ڈیجیٹل سسٹم وضع کرے گا جس کے باعث آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتہائی پسماندہ علاقوں میں بھی صارفین انتہائی معیاری اور مربوط جدید ترین ڈیجیٹل سروسز استعمال کر سکیں گے۔
زونگ اور ایس سی اوکے مابین معائدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمدشاہد صدیق کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس سی او بلاشبہ سب سے مٶثر نیٹ ورک کا حامل ادارہ ہے اور اپنے صارفین کو انتہائی معیاری سروسز فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زونگ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ایک لیڈر کی حیثیت رکھتا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم ترین کردار ادا کر رہا ہے۔ زونگ اور ایس سی او کے مابین معائدے کے حوالے سے اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی ایس سی او نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس باہمی اشتراک کے باعث دونوں اداروں کے صارفین کو انتہائی معیاری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زونگ فور جی کے چیئرمین اور سی ای او وانگ ہوا کا کہنا تھا کہ اس باہمی اشتراک کے باعث دونوں اداروں کو بلاشبہ اہم کامیابیاں حاصل ہوں گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موبائل صارفین کو بھی جدید ترین سروسز اور مربوط ترین روابط کی سہولیات میسر ہو سکیں گی۔ زونگ کے سی ای او نے اس باہمی معائدے کے اپنے صارفین کی زندگیوں پر انتہائی مثبت اثرات حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹنر شپ زونگ کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے عین مطابق اورآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئے ضروریات اور سہولیات کو پوراکرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
رواں سال ستمبر میں زونگ فور جی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے لیے 1800 میگا ہرڈز سپیکٹرم کی نیلامی میں سے سے زیادہ بولی لگا کر کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ اس ماہ کے اوائل میں زونگ فور جی نے آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں اپنی ایل ٹی ای سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔ زونگ فور جی کی ایل ٹی ای سروسز کی ٹیسٹنگ اس ریجن میں حال ہی میں مکمل ہوئ ہے اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں سپیڈ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
ایس سی او کے نیٹ ورک کی خطے میں نمایاں پوزیشن اور جدید ترین سروسز کے ساتھ زونگ فور جی کی جدت سے بھرپور ٹیکنالوجی کا باہمی امتزاج صارفین کے لیے ٰڈیجیٹل سروسز کے میدان میں اہم تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا
ایک تبصرہ شائع کریں