مانڈیلیز پاکستان نے جینڈر ڈائیورسٹی ایٹ ورک پلیس ایوارڈ جیت لیا
کراچی : مانڈیلیز پاکستان نے سی ایف اے سوسائٹی کے زیر اہتمام 18 ویں سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب میں جینڈر ڈائیورسٹی ایٹ ورک پلیس ایوارڈ 2021 حاصل کرلیا ہے۔ اس ایوارڈ کے حصول سے بڑے کاروباری اداروں کی اپنے آپریشنز اور مینجمنٹ کے مختلف شعبوں کے اندر صنفی تنوع کی نمائندگی بڑھانے سے متعلق کاوشوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔
ایک عالمی ادارے کے طور پر، تنوع ایک ایسی خوبی ہے جو ہماری جدت اور ترقی کے سفر کو آگے بڑھاتی ہے۔ مانڈیلیز میں ہم کام کی جگہ پر صنفی تنوع میں معاونت اور قیادت میں خواتین کی شمولیت کا بھرپور عزم رکھتے ہیں ۔ مانڈیلیز پاکستان اپنی قائدانہ ٹیم میں 50 فیصد خواتین کی مساوی نمائندگی رکھتا ہے۔
مانڈیلیز پاکستان صنفی تنوع کے اقدامات میں قائدانہ کردار کا حامل ہے۔
رواں سال اسکے بعض اقدامات میں خواتین کا عالمی دن، باسہولت طور پر گھر سے کام کرنے کی مکمل سہولت، خواتین کے لئے انتہائی سازگار ماحول کی شمولیت کے ساتھ ساتھ اپنی نوعیت کے پہلے فی میل سیلز ٹرینی پروگرام کا آغاز بھی شامل ہے۔ مانڈیلیز پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر، نرمین خان نے کہا، "ہمارا عزم یہ ہے کہ سماجی و معاشی سطح پر زیادہ تنوع، شمولیت اور مساوی دنیا تعمیر کی جائے۔
اپنے متنوع ، شمولیت اور منسلکہ کمیونٹی کے ذریعے ہم زیادہ مستحکم ہیں ، ہم نے ان پر عمل کا انتخاب کیا ، جس میں ہماری جانب سے ہر ایک سے دیانتدارانہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق برتاؤ کیا جاتا ہے ، اور ایسا کلچر تخلیق کیا جاتا ہے جس میں ادارہ سے تعلق کے حقیقی احساس میں اضافہ ہو۔ ہم اس ایوارڈ کے حصول پر خوش ہیں، یہ نہ صرف تنوع، مساوات اور شمولیت کے ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے بلکہ اپنے مزید کردار کی ادائیگی کے لئے ہماری ذمہ داری اور جذبہ بھی بڑھتا ہے۔"
ایک تبصرہ شائع کریں