اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کا سرکلر اکانومی کو فروغ دینے کیلئے ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ میں شمولیت

 اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کا سرکلر اکانومی کو فروغ دینے کیلئے ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ میں شمولیت



کراچی: اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز ورلڈ اکنامک فورم گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ میں شامل ہونے والا پاکستان کا پہلا الحاق شدہ رکن بن گیا ہے۔ اینگرو پولیمر کی یہ رکنیت حاصل کرنا،سرکلر اکانومی کو فروغ دینے اور زیرو پلاسٹک ویسٹ کو حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پائیدار کوششوں کا حصہ ہے۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے جو ورلڈ اکنامک فورم کی پارٹنرلیول کمپنی داؤد ہرکولیس کارپوریشن کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری ہے۔ 

گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اینگرو پولیمر قومی و بین الاقوامی شراکت داری قائم کرنے، بہترین عالمی طریقوں سے سیکھنے اور پاکستان میں پلاسٹک آلودگی کے چیلنج پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کیلئے سرکلرپلاسٹک اقدامات کی قیادت کرے گی۔ پاکستان کی سرکلر پلاسٹک اکانومی میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے اینگرو پولیمر نے مئی 2021میں ایک غیر منافع بخش تھنک ٹینک سرکلر پلاسٹک انسٹی ٹیوٹ (CPI)کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔پلاسٹک سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے سرکلر پلاسٹک انسٹی ٹیوٹ میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر تحقیق کرے گا۔ سرکلر پلاسٹک انسٹی ٹیوٹ پاکستان کو 2030تک زیروویسٹ مستقبل کیلئے کئے گے عالمی وعدوں کو حاصل کرنے کیلئے قانون سازی اور پالیسی مرتب کرنے میں مشاورت فراہم کرے گا۔ 

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر پراچہ کے مطابق ایک ذمہ دار کمپنی کے طورپرہم کاربن میں کمی یا تلف کرنا، پانی کا تحفظ اور سرکلر پلاسٹک کے3پائیدار سلسلوں کو فعال طورپر آگے بڑھا رہے ہیں۔ گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ میں شمولیت ہمارے وژن کا حصہ ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے پاکستان کو صاف او ر سرسبز بنانے کے حکومتی وژن کو پورا کرنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔ ہم وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک قومی ملٹی اسٹیک ہولڈر پلیٹ فارم کی سمٹ بڑھا جائے جو سرکلر اکانومی کو حکومتی پالیسی کا کلیدی حصہ بنائے۔ 

گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ کی ڈائریکٹر کرسٹن ہیوز نے اپنے بیان میں کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ اس اہم وقت میں اینگرو نے گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنر شپ میں شمولیت اختیار کی۔پلاسٹک آلودگی کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے اینگروکی اعلیٰ سطح کی مہارت، مقامی تجربہ اور لیڈر شپ کی فوری ضرورت ہے۔ اینگرو پاکستان کو ایک سرکلر اکانومی کی جانب تیزی سے کام کرنے اور 2030تک زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں سپورٹ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ 

ورلڈ اکنامک فورم میں گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ ایک ملٹی اسٹیک ہولڈرتعاون کا پلیٹ فار م ہے جس کا مقصد پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے سے ایک پائیدار اور جامع دنیا کی تشکیل ہے۔ یہ پبلک،پرائیویٹ اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کویکجا کرتا ہے تاکہ پلاسٹک ویسٹ اور آلودگی سے نمٹنے کے وعدوں کو قومی اور عالمی سطح پر عملی جامہ پہنایاجاسکے۔ گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ نے انڈونیشیا، نائیجیریا، گھانااور ویت نام کی حکومتوں کے ساتھ مل کر 4قومی شراکتیں قائم کی ہیں۔ 

0/کمنٹس: