پاکستانی کرنسی کے ڈیزائن میں ممکنہ تبدیلی کو سٹیٹ بینک نے محض افواہ قرار دے دیا

 پاکستانی کرنسی کے ڈیزائن میں ممکنہ تبدیلی  کو سٹیٹ بینک نے محض افواہ قرار دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک)  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستانی کرنسی کے ڈیزائن میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔  کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے اتوار سے کچھ جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں ، جن کی وضاحت کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے اپنے ٹویٹ پیغام میں اس خبر کی تردید کی اور واضح کیا کہ اس وقت ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکنو پاکستان میں اپنا پہلا Gimbal فون کیمون 18 متعارف کروا رہا ہے، فون میں حیرت انگیز خصوصیات دی گئی ہی

اس سے قبل سوشل میڈیا پر پلاسٹک کے کرنسی نوٹوں کی چند تصاویر گردش کر رہی تھیں۔ ری برانڈڈ کرنسی نوٹ 50 روپے، 100 روپے، 500 روپے اور 1000 روپے کے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ان تصاویر کو جعلی نوٹوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیشگی اقدام کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے کرنسی نوٹوں کی کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پشاور کے ایک طالب علم نے ڈیزائن کیے ہیں جن کی سٹیٹ بینک نے منظوری دے دی ہے۔ پلاسٹک کی اس کرنسی کی نقل تیار کرنا ناممکن ہوگا۔ تاہم سٹیٹ بینک اپنی ٹویٹ کے ذریعے سے افواہوں کی تردید کی ہے۔





0/کمنٹس: