پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں ریکارڈ بلندی پر ، پٹرول 8 روپے اضافے کے بعد 146 کے قریب جبکہ ڈیزل 143 کے قریب
کراچی(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف پ
یکج کے ایک روز بعد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایچ ایس ڈی کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے تک جا پہنچی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں8روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 6روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں