تعمیراتی شعبے میں پائیداری کو فروغ دینے کیلئے اینگرو کی جانب سے ایکسپو دبئی 2020میں ڈائیلاگ کاا نعقاد!
کراچی: اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے ایکسپو2020دبئی میں دیہی اور شہری ترقی کا ہفتہ منانے کی غرض سے ماحولیاتی تبدیلی،تعمیراتی میٹریلز، مستقبل کی ٹیکنالوجیز، مضبوط معاشرے کی تعمیر اور سرکلر معیشت پر ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔اینگرو کارپوریشن اور داؤد ہرکولیس کے چیئرمین حسین داؤد نے تقریب میں شرکت کی اور ملک کی شاندار نمائندگی پر پاکستان پویلین کی کوششوں کو سراہا۔
پاکستان پویلین کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں نجی شعبے، حکومتوں اور سول سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ وہ پاکستان کے ثقافتی تناظر سے آگاہی رکھتے ہوئے معلومات شیئر کریں، تعاون کریں اورشہروں کے مستقبل کا ازسرِ نوتصور کریں۔ اس موقع پر مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی وبائی مرض کے دوران معاشروں میں دیرپا اثر پیدا کرنے کیلئے پائیداری کی طرف منتقلی تیزی سے ہوئی ہے۔ پینل نے مستقبل میں سمارٹ شہروں کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے متبادل میٹریلز کے حصول، موئثر توانائی، مقامی کمیونیٹیز سے معلومات حاصل کرنے اور ڈیزائن، فنِ تعمیر اور تعمیرات پر اثر انداز ہونے کیلئے ان کو نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت پر زوردیا۔
یہ بھی پڑھیں : اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں اضافے کا تعلق یوریا کھاد سے نہیں ہے : سی ایف او اینگرو فرٹیلازر عمران احمد
اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر پراچہ نے کہاکہ یہ تقریب پائیداری اور مستقبل کیلئے تیار نقطہ نظر کواپنانے پر اینگرو کی توجہ کو ظاہر کرتی ہے جس نے عالمی ماہرین اور چینج میکر ز کو پاکستان میں تعمیرات کے مستقبل پر غورو فکرکرنے کیلئے جمع کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے حالیہ منصوبے پیداواری عمل کو مزیدمعیاری، وسائل کے لحاظ سے موئثر اور سرکلر پلاسٹک کے اقدامات اینڈ ٹو اینڈپائیدار آپریشن کیلئے ہمارے عزم کو تقویت فراہم کرتے ہیں۔
تقریب میں پاکستان میں ایک سرکلر پلاسٹک انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز اور کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ (KSBL) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے تعلیمی اشتراک کے منصوبے کا مقصد پاکستان میں مستقبل میں زیرو پلاسٹک ویسٹ کی طرف ایکشن اور ڈیٹا پر مبنی روڈمیپ تیار کرنا ہے۔
فورم میں نامور آرکیٹیکٹس، ڈیولپرز اور تعمیراتی شعبے کے ماہرین شامل تھے جن میں ارشد شاہد عبداللہ کے پرنسیپل شاہد عبداللہ، اریٹیک کے کنٹری منیجرعابد بخاری،پیراگون کنسٹرکٹرزکے چیف ایگزیکٹو آفیسربابر صدیقی،علی ارشد ایسوسی ایٹس کے پرنسیپل آرکیٹکٹ علی نقوی اور انٹروڈ کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ علی فاروق شامل تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں