کارفور پاکستان نے اپنی 12ویں سالگرہ کا جشن ، گرانڈ پرائزز اور مصنوعات پر50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کا اعلان
صارفین 4ہزار روپے کی شاپنگ پر ترکی کا سفر، ٹویوٹا یارس گاڑی، سونے کے سکے، موٹرسائیکلیں سمیت مختلف انعامات جیت سکیں گے
لاہور: پاکستان میں ماجد الفطیم کی طرف سے فعال ادارہ، کارفور ملک میں اپنی 12 ویں سالگرہ کا جشن منانے کے سلسلے میں اپنے معزز صارفین کو گرانڈ پرائز زجیتنے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ اس ضمن میں 28 اکتوبر سے 10 نومبر 2021 کے دوران جاری رہنے والے جشن میں صارفین کم از کم 4 ہزار روپے کی شاپنگ پر 1 کروڑ روپے تک کے انعامات جیتنے کے اہل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی،صارفین کو منتخب مصنوعات پر ناقابل یقین حد تک ڈسکاؤنٹس بھی ملیں گے۔
یہ ڈیلز کارفور کے کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور فیصل آباد میں کارفور کے تمام اسٹورز پر دستیاب ہیں جہاں بعض خوش قسمت صارفین ترکی کے سفر کا موقع حاصل کرینگے یا مہم کے اختتام پر ٹویوٹا یارس گاڑی حاصل کرسکیں گے۔ دیگر دلچسپ انعامات میں سونے کے سکے، ایل ای ڈیز، موبائل فونز، موٹر بائیکس اور آٹومیٹک واشنگ مشینیں شامل ہیں جو صارفین جیت سکیں گے۔ مزید برآں، صارفین کی جانب سے مطلوبہ روزمرہ اشیاء کی اہمیت کے پیش نظر کارفور کھانے کی تازہ اشیاء، الیکٹرانکس اور اسپورٹس کا سامان، ہیلتھ، بیوٹی اور گھریلو سامان سمیت مختلف کٹیگریز کی مصنوعات پر 50 فیصد تک کا بڑا ڈسکاؤنٹ دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : موبی لنک مائیکروفنانس بینک نے سال 2021 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ، مجموعی ریونیو میں 53 فیصد اضافہ
اس موقع پر ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر، عمر لودھی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "کارفور پاکستان 12 سال سے اپنے صارفین کو انتہائی بہترین اور جدید طریقوں کے ذریعے مناسب قیمتوں میں وسیع اقسام کی مصنوعات کا انتخاب فراہم کررہا ہے۔ اس جشن کے ذریعے ہم اپنے معزز صارفین کے خریداری کے عمل کو انعامات جیتنے اور روزمرہ اشیاء کی مصنوعات پر قابل ذکر بچت کے ذریعے یادگار بنا رہے ہیں۔"
صارفین ان آفرز کو آن لائن حاصل کرنے کے لئے گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور سے موبائل شاپنگ کے مقصد سے ایم اے ایف کارفور (MAF Carrefour App)کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس سے کارفور کی جانب سے اپنے صارفین کے موبائل شاپنگ کے عمل کو ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ باسہولت بنانے کے مشن کا اظہار ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ، صارفین شاپنگ اور بڑے انعامات جیتنے کے مواقع حاصل کرنے کے لئے یہ لنک (www.carrefour.pk) وزٹ کریں۔ مزید معلومات کے لئے کارفور پاکستان کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز سے منسلک رہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں